Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی فون کی بیٹری کو لمبے عرصے تک کیسے کارآمد رکھیں؟ جانیے

Now Reading:

آئی فون کی بیٹری کو لمبے عرصے تک کیسے کارآمد رکھیں؟ جانیے

آئی فون کی بیٹری کو لمبے عرصے تک کیسے کارآمد رکھیں؟ جانیے

آج ہم آپکو آئی فون کی بیٹری کو لمبے عرصے تک کارآمد رکھنے کے آسان طریقے بتائیں گے۔

آئی فون میں کچھ سیٹنگز ایسی ہیں جو بیٹری کی زندگی کو کم کردیتی ہیں اور صارف ان سے بے خبر ہی رہتا ہے۔

فون کی رفتار کم ہونے کی عام طور پر وجہ بیٹری کی صلاحیت ہوتی ہے۔ بیٹری کی صلاحیت گیمنگ ایپلی کیشنز ختم کرتی ہیں، خاص کر وہ ایپلی کیشن جو نقشے کو بھی استعمل کرتی ہیں اس لیے ایسی ایپس کے استعمال کو محدود کردیا جائے۔

اس کے لیے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ سیٹنگز میں جائیں جہاں بیٹری کے آئی کان کو کلک کرکے یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ کون سی ایپ بیٹری کو زیادہ استعمال کررہی ہے۔ اس طرح آپ اس ایپ کا تعین کرسکتے ہیں جو بیٹری کو زیادہ استعمال کرتی ہے۔

اگرآپ بیٹری کی کھپت کو کم کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنے موبائل کی  سیٹنگز میں جائیں، جنرل آئی کان کو کلک کریں اوربیک گراؤنڈ ایپلی کیشن کو ڈی ایکٹیویٹ کر دیں۔ ان تمام ایپس کو کلوز کر دیں جن کی آپ کو ضرورت نہیں ہے۔

Advertisement

اسکرین برائٹنس:

 ہمیشہ یاد رکھیں کہ کوئی بھی فون ہو اس کی سکرین جنتی زیادہ روشن ہوگی وہ اتنی ہی زیادہ بیٹری کا استعمال کرے گی، اس لیے بہتر ہے کہ سکرین کی روشنی کو کم رکھاجائے تاکہ بیٹری لمبے عرصے تک کارآمد رہے۔

بلوٹوتھ اورنوٹیفیکیشنز:

 اگرآپ بلوٹوتھ سے منسلک اپنی سمارٹ واچ استعمال کرتے ہیں تو یہ یقینی امر ہے کہ اس سے آپ کے فون کی بیٹری جلد ہی ختم ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ وہ نوٹیفیکیشنز بھی بیٹری کی عمر کو کم کرتے ہیں۔

فلائٹ موڈ:

اگرآپ اپنے فون کو کچھ عرصے کے لیے استعمال نہیں کررہے تو اسے ’فلائٹ موڈ پررکھ دیں جس سے تمام ایپلی کیشنز ڈی ایکیٹو ہوجائیں گی اور فون کی بیٹری بھی خرچ نہیں ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
موبائل فون کی قیمتیں بھی گرگئیں؛ اچانک بڑی کمی
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر