Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایلون مسک کی کمپنی انسانی دماغ میں پہلی بار “کمپیوٹر چپ” نصب کرنے میں کامیاب

Now Reading:

ایلون مسک کی کمپنی انسانی دماغ میں پہلی بار “کمپیوٹر چپ” نصب کرنے میں کامیاب

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک کی کمپنی انسانی دماغ میں پہلی بار کمپیوٹر چپ نصب کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ ان کی کمپنی ’نیورالنک‘ نے انسانی دماغ میں پہلی بار کمپیوٹر چِپ نصب کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی نیورو ٹیکنالوجی کمپنی نیورا لنک نے پہلے انسان کے دماغ میں کمپیوٹر چپ نصب کردی ہے اور وہ شخص صحت یاب ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں جس دوران نیورونز کی سرگرمیوں میں اضافے کو دیکھا گیا۔

ایلون مسک کے مطابق اس چپ کی مدد سے لوگ اپنے خیالات کے ذریعے موبائل فون، کمپیوٹر سمیت تمام الیکٹرونک ڈیوائس کو استعمال کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدا میں یہ چپ ہاتھوں پیروں کو استعمال کرنے سے معذور افراد کے دماغ میں نصب کیا جائے گا۔

Advertisement

کمپیوٹر چپ کیا ہے؟

یہ چپ کسی چھوٹے سکے کی سائز کی ہے اور وہ انتہائی پتلی ہے جسے کسی بھی جاندار کے دماغ میں نصب کرکے اسے وائرلیس سسٹم کے ذریعے اسمارٹ فون سے منسلک کیا جاسکے گا۔

مذکورہ چپ فالج، انزائٹی، ڈپریشن، جوڑوں کے شدید درد، ریڑھ کی ہڈی کے درد، دماغ کے شدید متاثر ہو کر کام چھوڑنے، نابینا پن، سماعت گویائی سے محرومی، بے خوابی اور بے ہوشی کے دوروں سمیت دیگر بیماریوں اور مسائل کو فوری طور پر حل کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

مذکورہ چپ انسانی خیالات کا ریکارڈ بھی جمع کرے گی جب کہ انسان کی یادداشت کو بھی محفوظ رکھ سکے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
موبائل فون کی قیمتیں بھی گرگئیں؛ اچانک بڑی کمی
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر