Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کو 8 روز گزر گئے؛ ایلون مسک کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں آسکی

Now Reading:

پاکستان میں ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کو 8 روز گزر گئے؛ ایلون مسک کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں آسکی

پاکستان میں ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کو 8 روز گزر گئے؛ ایلون مسک کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں آسکی

ملک بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کی سروس متاثر ہوئے 8 روز گزر گئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروس 17 فروری کی رات 10 بجے سے بند ہے جس کی وجہ سے صارفین کو ٹوئٹس اور نئی پوسٹس دیکھنے میں دوشواری کا سامنا ہے۔

ایکس کے بند ہونے کی وجہ سے صارفین اس پر نہ ٹوئٹ کرسکتے ہیں اور نہ کوئی ویڈیو اپلوڈ کرسکتے ہیں۔

پلیٹ فارم کی سروس معطل ہونے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وجوہات بتانے سے گریز کیا جبکہ ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک کی جانب سے بھی اس معاملے پر ابتک کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔

Advertisement

پاکستان میں زیادہ تر صارفین پلیٹ فارم کو ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے ذریعے چلا رہے ہیں، تاہم کروڑوں صارفین ایکس چلانے محروم ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران پاکستان کو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کا سامنا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
موبائل فون کی قیمتیں بھی گرگئیں؛ اچانک بڑی کمی
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر