Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس جاسوس سیٹلائٹ کی دوڑ میں شامل

Now Reading:

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس جاسوس سیٹلائٹ کی دوڑ میں شامل
ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس جاسوس سیٹلائٹ کی دوڑ میں شامل

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس جاسوس سیٹلائٹ کی دوڑ میں شامل

ٹیکنالوجی کی کئی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے کمیونکیشن سیٹلائٹ کے ساتھ ساتھ اب جاسوس سیٹلائٹ پر طبع آزمائی شروع کردی ہے۔

اب بعض خبروں کے مطابق اسپیس ایکس کمپنی نے امریکی محکمہ دفاع کے لیے جاسوس سیٹلائٹ پر کام شروع کردیا ہے۔ مؤقرخبری اداروں کے مطابق اس ضمن میں ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کے ‘خفیہ معاہدے’ پر دستخط بھی ہوئے ہیں جن کی بدولت انتہائی نفیس، جدید اور حساس سینکڑوں سیٹلائٹ تیار کئے جائیں گے جو زمین کی تصویر کشی کرسکیں گے۔ ظاہر ہے یہ سب امور امریکی محکمہ دفاع ہی دیکھے گی۔

یہ معاہدہ اسپیس ایکس کی ذیلی کمپنی اسٹارشیلڈ اور امریکی قومی نگرانی کے ادارے (این آر او) کے درمیان میں کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ضمن میں 2021 سے مذاکرات جاری تھے۔ اس کے تحت سینکڑوں سیٹلائٹ کا ایک نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔

لیکن اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ تاہم اسپیس ایکس نے صرف اتنا کہا ہے کہ اسٹارشیلڈ حکومتی اور محفوظ سیٹلائٹ کا ایک نیٹ ورک ہوگا۔ اس معاہدے پر امریکی ایئرفورس کے افسران نے بھی دستخط کئے ہیں۔ دوسری جانب این آر اور نے اس پر کسی بھی تبصرے سے انکار کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر