Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے فری لانسرز کو ایک اور بڑی خوشخبری سنادی

حکومت نے فری لانسرز کو ایک اور بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی حکومت نے فری لانسرز کی سہولت کیلئے 10 ہزار ای روزگار سینٹرز کے قیام کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 اس حوالے سے وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں 15لاکھ فری لانسرز باقاعدہ کام کر رہے ہیں، ان فری لانسرز میں سے بیشتر کو مطلوبہ سہولیات میسر نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام سہولیات سے آراستہ ہر ای روز گار مرکز میں 100 لوگوں کی کام کی گنجائش ہو گی، ہر مرکز میں 100 ورکنگ اسٹیشن یعنی 10 لاکھ فری لانسرز کیلئے سہولت ہوگی۔ یہ 10لاکھ فری لانسرز سالانہ 10 ارب ڈالرز قیمتی زرمبادلہ کما سکیں گے۔

ڈاکٹرعمر سیف نے کہا کہ نگراں حکومت میں وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے کامیاب ترین 4 ماہ رہے، انفارمیشن اور ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کے فروغ کیلئے 13 انقلابی اقدامات کیے گئے۔

نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ چار ماہ کی مختصر مدت میں ایس آئی ایف سی کی بھر پور معاونت سے اقدامات ممکن ہو سکے۔ ان اقدامات سے براہ راست فائدہ عوام کو ہوگا، ملک میں بھاری سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہورہی ہیں۔