Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انسانی آنکھ اور دماغ کی طرح عمل کرنے والی انوکھی ڈیوائس تیار

اسٹریلیا: آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے ایک ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جو نہ صرف انسانی آنکھ کی طرح دیکھ سکتی بلکہ دماغ کی طرح سوچنے اور چیزوں کو یاد بھی کھ سکتی ہے۔

یہ بہترین ڈیوائس ہاتھ کی حرکتوں کو محسوس کر سکتی ہے، بصری یادداشت کو محفوظ، اور معلومات کو بغیر کسی بیرونی کمپیوٹر کے خود ہی پروسیس کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیجر ڈیوائس کیا ہے؟ اسرائیل نے بیک وقت دھماکے کیسے کیے؟

یہ ایجاد “نیورومورفک ڈیوائس” کہلاتی ہے، جو انسانی دماغ کے انداز میں کام کرتی ہے۔ اس پراجیکٹ کے سربراہ پروفیسر سمیّت والیا کے مطابق یہ ٹیکنالوجی خودکار گاڑیوں، ذہین روبوٹس، اور دیگر اسمارٹ ٹیکنالوجیز میں بصری معلومات کو انتہائی تیزی سے پراسیس کرنے کے لیے راہ ہموار کر سکتی ہے۔

یہ ڈیوائس روایتی ڈیجیٹل آلات کے برعکس انتہائی کم توانائی کا استعمال کرتی ہے   نیورومورفک وژن ٹیکنالوجی دماغ کی طرح اینالاگ پروسیسنگ استعمال کرتی ہے، جو توانائی کی بچت میں مدد دیتی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ڈیوائس کی ایجاد مستقبل میں تیز رفتار روبوٹکس اور محفوظ خودکار گاڑیوں کے لیے نئی راہ ہموار کرتی ہے۔