Site icon بول نیوز

میٹا پلیٹ فارمز کے خلاف نئی اینٹی ٹرسٹ انکوائری شروع کرنے کی تیاری

میٹا پلیٹ فارمز کے خلاف نئی اینٹی ٹرسٹ انکوائری شروع کرنے کی تیاری

میٹا پلیٹ فارمز کے خلاف نئی اینٹی ٹرسٹ انکوائری شروع کرنے کی تیاری  جاری ہے ۔ یہ انکوائری یورپی یونین کی جانب کی جائے گی۔

اس حوالے سے یورپی یونین نے ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کیاہے ۔ جو واٹس ایپ میں مصنوعی ذہانت کے فیچرز کے انضمام کا جائزہ لے گا۔

یورپی یونین کا یہ اقدام اس بات کو ظاہر کرتاہے کہ بڑے ٹیک اداروں کی اے آئی سرگرمیوں پر بڑھتی ہوئی نگرانی کی جارہی ہے۔

یورپی یونین کا کمیشن  جلد ہی واٹس ایپ میں میٹا اے آئی کے استعمال سے متعلق تحقیقات شروع کردے گا۔

اس میں میٹا اے آئی، جو چیٹ بوٹ اور ورچوئل اسسٹنٹ پر شامل ہے۔  مارچ 2025 سے یورپی یونین کی مارکیٹس میں واٹس ایپ کے اندر شامل کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب میٹا کا مطابق کمپنی کو نئی انکوائری کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ملیں۔ میٹا نے نے اٹلی میں جاری سابقہ تحقیقات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

بتایا جارہاہے کہ یورپی کمیشن آئندہ چند دنوں میں تحقیقات کے آغاز کا اعلان کرسکتا ہے۔ تاہم تاریخ میں تبدیلی بھی ممکن ہے۔

یہ انکوائری روایتی اینٹی ٹرسٹ قوانین کے تحت کی جائے گی، ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کے تحت نہیں۔

واضح رہے کہ یورپی کمیشن نے اس  حوالے سے اب تک کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیاہے ۔

Exit mobile version