موجودہ سلیکان چپس سے کئی زیادہ تیز مواد دریافت کرلیا گیا۔ جوسلیکان کے ساتھ کام کرتا اور الیکٹران کے چارج ہولز کوانتہائی برق رفتاری سے حرکت دیتا ہے۔
عالمی سائنسدانوں کی جانب سے اس دریافت کو انتہائی غیر معمولی سمجھا جارہاہے ۔ اس کیمیائی مواد کی ہول موبیلیٹی 7.15 ملین ہے جبکہ عام سلیکان چپس میں یہ صرف 450 ہے۔
یہ مواد جرمینیئم ہے جو 1950 کی دہائی میں بھی جانا جاتا تھا لیکن اب اسے جدید ٹیکنالوجی کے لیے بہتر بنایا گیا ہے۔
یہ نئے چپس زیادہ تیز، کم توانائی استعمال کرنے والے اور مستقبل کے کوانٹم اور اے آئی آلات کے لیے موزوں ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے یہ مواد تیز ہے اورعام سلیکان مینوفیکچرنگ کے ساتھ آسانی سے بنایا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ نیا مواد تیز تر اور توانائی کی بچت کرنے والے کوانٹم ڈیوائسز بنانے میں مدد دے گا ۔



















