2025 میں گوگل ڈوڈلز نے دنیا بھر میں لگ بھگ 2.8 ارب امپریشنز حاصل کیے جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ روایتی مگر تخلیقی فیچر اب بھی کروڑوں صارفین کی توجہ اپنی جانب کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
رواں سال کے پانچ دلچسپ اور مقبول ترین ڈوڈلز میں کھیل، سائنس، تہوار اور ثقافت کا منفرد امتزاج نظر آیا۔
رائز آف دی ہاف مون: سب سے مقبول اور طویل چلنے والا ڈوڈل

اکتوبر 2025 میں جاری ہونے والا ’’رائز آف دی ہاف مون‘‘ اس سال کا سب سے مقبول اور سب سے زیادہ کھیلا جانے والا ڈوڈل ثابت ہوا۔
یہ دراصل ایک ’’لائیو سروس‘‘ کارڈ بیٹل گیم تھا جس میں صارفین مختلف قمری مراحل جیسے ہاف مون، گبوس اور فول مون سے متعلق چیلنجز کھیل کر پوائنٹس حاصل کرتے تھے۔
ڈوڈل نے نہ صرف تفریح فراہم کی بلکہ چاند کے مراحل اور ’’کوارٹر مون‘‘ کے سائنسی تصور کو بھی آسان انداز میں سمجھایا۔
تھینکس گیونگ 2025
روایتی تھینکس گیونگ ڈوڈل میں اس سال دوبارہ مقبول کردار ٹائنی شیف کو دکھایا گیا جو اپنی چھوٹے سے کچن میں پکوان تیار کرتے ہوئے افراتفری سے نمٹتا ہے۔
صارفین ایک چھوٹے گیم میں اس کی مدد کرتے ہیں کہ وہ گرتے ہوئے برتنوں اور اڑتی ہوئی اشیاء سے بچتے ہوئے کھانا مکمل کرلے۔
ڈوڈل اتنا پسند کیا گیا کہ اس کے 3 ہزار سے زائد اینڈرائیڈ گیم کلونز سامنے آئے جن کی ریٹنگ اوسطاً 4.8 رہی۔
ورلڈ کوانٹم ڈے: سائنس کی دنیا کا دلچسپ تعارف
14 اپریل 2025 کو گوگل نے ورلڈ کوانٹم ڈے کے موقع پر ایک سادہ مگر شاندار ڈوڈل پیش کیا جو کوانٹم سپرپوزیشن کے تصور کو متحرک تصویروں کے ذریعے سمجھاتا ہے۔
ڈوڈل میں ایک گھومتی ہوئی ڈسک (تھاومیٹروپ) کو استعمال کیا گیا جس کے دونوں رخوں پر مختلف تصاویر تھیں اور گھومنے پر دونوں ایک ساتھ نظر آتی تھیں، بالکل ویسے ہی جیسے کوانٹم بٹس ایک ہی وقت میں 0 اور 1 ہوسکتے ہیں۔
اس ڈوڈل کو عالمی سطح پر سائنس کے فروغ کی کامیاب کوشش قرار دیا گیا۔
ڈوڈل فار گوگل 2025
سال 2025-26 کے مقابلے کا عنوان تھا ’’میری سپرپاور‘‘۔ یہ مقابلہ امریکا کے گریڈ کے 12 کے طلبہ کے لیے کھلا تھا جس میں ہزاروں بچوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔
پانچ فائنلسٹ کو 10 ہزار ڈالر اسکالرشپ اور کروم بک دیے گئے جب کہ قومی فاتح کو 45 ہزار ڈالر اضافی اسکالرشپ اور اپنے اسکول کے لیے 50 ہزار ڈالر کا ٹیک پیکج دیا جائے گا۔
اس سال جیانیس اینٹیٹوکونمپو اور 2025 کی ٹیچر آف دی ایئر ای شلی کراسسن بھی ججز میں شامل تھیں۔
رامن ڈے 2025: دنیا کا پسندیدہ کمفرٹ فوڈ
جولائی 2025 کے رامن ڈے ڈوڈل نے عالمی سطح پر دل جیت لیے۔ ڈوڈل میں بھاپ چھوڑتی نُوڈلز کی اینیمیشن، خوبصورت باؤلز اور ایک پیارا ایگ ماسکوٹ شامل تھا جو صارفین کو رامن کی تاریخ اور خطوں کے حساب سے مختلف ورژنز سے روشناس کراتا ہے۔
ڈوڈل نے ثابت کیا کہ رامن دنیا بھر میں طلبہ، شیفز اور رات گئے کھانے والوں کا مشترکہ پسندیدہ کھانا ہے۔
خصوصی تذکرہ: پاکستان کا یومِ آزادی ڈوڈل
پاکستان کی 78 ویں یومِ آزادی کے لیے گوگل نے ایک نہایت سادہ مگر پُراثر ڈوڈل جاری کیا جس میں بغیر کسی اینیمیشن کے پاکستانی پرچم کو ہوا میں لہراتے دکھایا گیا۔
اس سادگی نے پاکستانی صارفین کے دل موہ لیے اور ڈوڈل نے 350 ملین سے زائد امپریشنز حاصل کیے۔
خیال رہے کہ گوگل ڈوڈلز 1998 سے آج تک دنیا بھر کے صارفین کے لیے تخلیقی، معلوماتی اور تفریحی تجربہ بن چکے ہیں۔
ایسے دور میں جب انٹرنیٹ بے حد تیز اور الگورتھمک ہوچکا ہے، ڈوڈلز اب بھی سادگی، فن اور انسانیت کا احساس لیے لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کا کام کررہے ہیں۔