Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چرنوبل نیوکلیئر ویسٹ لینڈ میں نئے قسم کے جاندارکی موجودگی کا انکشاف

اس جاندار کے انوکھے خصائص اسے تابکار ماحول میں زندہ رہنے کی صلاحیت دیتے ہیں، ماہرین

چرنوبل نیوکلیئر ویسٹ لینڈ میں نئے قسم کے جاندارکی موجودگی کا انکشاف  کیا گیا ہے۔ یہ جاندار تابکاری کے اثرات پر پروان چڑھتا ہے۔

اس جاندار کے انوکھے خصائص اسے تابکار ماحول میں زندہ رہنے کی صلاحیت دیتے ہیں۔

تقریباً 40 سال پہلے چرنوبل کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا یونٹ فور ری ایکٹر پھٹ گیا تھا۔ جس کے بعد انسانوں کے اس علاقے میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

یہ واقعہ دنیا کی سب سے بڑی نیوکلیئر آفات میں سے ایک تھا۔

تابکاری میں زندہ رہنے والے جاندار کی موجودگی

اس تابکار علاقے میں جہاں انسانوں کے لیے زندہ رہنا ناممکن ہے، وہاں ایک نیا جاندار بہت آرام سے پنپ رہا ہے۔

یہ فنگس تابکار ری ایکٹر کی جانب بڑھ رہی ہے، جو ایک انتہائی زہریلا ماحول ہے۔

تابکاری سے متاثر جاندار

یہ فنگس دنیا کی سب سے تابکار عمارتوں میں سے ایک کے اندر پائی گئی ہے۔ جہاں آئیونائزنگ تابکاری انسانی زندگی کے لیے مہلک ثابت ہو سکتی ہے۔

لیکن یہ فنگس اس تابکاری کو اپنی بقا کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

تابکاری کو غذا بنانے کے طور پر استعمال

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اس فنگس میں موجود میلانن (جو اسے گہرا رنگ دیتا ہے) ممکنہ طور پر اس جاندار کو آئیونائزنگ تابکاری کو توانائی میں تبدیل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

بالکل ویسے ہی جیسے پودے سورج کی روشنی کو اپنی خوراک میں بدلتے ہیں۔

ریڈیو سنتھیسز کا مفہوم

اس قدرتی عمل کو سائنس دان “ریڈیو سنتھیسز” کے نام سے جانتے ہیں۔جس میں تابکاری کو توانائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بایولوجیکل پروسیس اس فنگس کی بقاء میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔