Site icon بول نیوز

ایپل واچ ایس ای 3 کے لیے خطرے کی گھنٹی؟ سستی ترین واچ نے تہلکہ مچادیا

ایپل واچ ایس ای 3 کے لیے خطرے کی گھنٹی؟ سستی ترین واچ نے تہلکہ مچادیا

امیز فٹ نامی کمپنی نے ایکٹیو 2 کے نام سے اسمارٹ واچ متعارف کرادی جس نے مارکیٹ میں آتے ہی تہلکہ مچادیا۔

امیز فٹ کی ’’ایکٹیو 2‘‘ اسمارٹ واچ نے آتے ہی مارکیٹ میں تہلکہ مچادیا، اس واچ کو کم قیمت میں بہترین اسمارٹ واچ قرار دیا جارہا ہے۔

کمپنی ایک مزید پریمیم ورژن ’’امیز ایکٹیو میکس‘‘ پر کام کررہی ہے جس کی سامنے آنے والی لیکس نے اہم تفصیلات کو ظاہر کیا ہے جو کہ خود امیز فٹ کی ویب سائٹ پر دیکھیں جاسکتی ہیں۔

تفصیلات اور تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ ایکٹیو میکس میں زیپ پے کے ذریعے کانٹیکٹ لیس پیمنٹس، 576 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری موجود ہوگی جو 25 دن تک چل سکے گی۔

صارفین نیند کے معیار، دل کی دھڑکن، ایس پی 02 لیول سمیت متعدد ہیلتھ اور فٹنس میٹرکس ٹریک کرسکیں گے۔ اس گھڑی میں بائیو چارج انرجی مانیٹرنگ فیچر کی سپورٹ بھی شامل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹری کی پریشانی ختم؛ ایسے طریقے جو اسمارٹ واچ کی بیٹری کی زندگی کو بڑھا سکتے ہیں

یہ پہلی بار نہیں کہ ایکٹیو میکس کی تفصیلات لیک ہوئی ہوں۔ ایک روز قبل خبر رساں ادارے نے بتایا تھا کہ اس واچ میں 1.5 انچاولیڈ ڈسپلے, 5.3 بلیو ٹوتھ اور 50 میٹر واٹر پروفنگ شامل ہوگی۔

امیز فٹ کی ایکٹیو 2 صرف 99 ڈالر یا 99 پاؤنڈ کی قیمت میں حیران کن فیچرز کے ساتھ فروخت کے لیے دستیاب ہے۔

اگرچہ ایکٹیو میکس اس سے زیادہ فیچرز کے ساتھ دستیاب ہوگی مگر لیکس کے مطابق یورپ میں اس کی قیمت 169.90 یورپی ڈالرز ہوسکتی ہے جو تقریباً 169  ڈالر یا 130 پاؤنڈ، 250 آسٹریلین ڈالر بنتی ہے۔

یہ قیمت ایپل واچ ایس ای 3 کے 249 ڈالر کے مقابلے میں خاصی کم ہے جو فی الحال بہترین کم قیمت اسمارٹ واچ میں شمار ہوتی ہے۔

Exit mobile version