Site icon بول نیوز

سائنسدانوں کی حیران کن دریافت، مریخ پر وقت کی رفتار زمین سے تیز

سائنسدانوں کی حیران کن دریافت، مریخ پر وقت کی رفتار زمین سے تیز

فوٹو: انٹرنیٹ

دنیا سے باہر مریخ پر وقت کی رفتار زمین کے مقابلے میں تیز ہے, نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹینڈرڈز اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے ایک شاندار تحقیق کے ذریعے یہ ثابت کیا ہے کہ مریخ پر ہر زمین کے دن میں 477 مائیکرو سیکنڈ زیادہ گزرتے ہیں۔

یہ فرق بہت چھوٹا لگتا ہے، لیکن یہ سچائی کو ظاہر کرتا ہے کہ وقت ایک مطلق حقیقت نہیں بلکہ گریویٹی اور رفتار پر منحصر ہے، جیسا کہ آئن سٹائن کی عمومی اضافیت کی تھیوری نے پیش کیا تھا۔

یہ فرق مریخ کی کمزور کشش ثقل اور اس کے سورج کے گرد مدار کی وجہ سے ہوتا ہے۔ مریخ کا کشش ثقل زمین سے 2.6 گنا کم ہے، اور اس کے مدار میں تبدیلیاں اس کی رفتار کو بھی متاثر کرتی ہیں، جو وقت کے بہاؤ میں فرق پیدا کرتی ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ مریخ کی گردش میں یہ فرق کبھی 226 مائیکرو سیکنڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

اگرچہ یہ فرق انسانوں کے لیے نظرانداز کرنے کے قابل ہے، لیکن خلائی تحقیق، نیویگیشن اور مواصلات کے لئے یہ بہت اہم ہے۔

 5 جی اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز میں وقت کی انتہائی درست ہم آہنگی کی ضرورت ہے، جو خلا میں انسان کی موجودگی اور سیاروں کے درمیان روابط کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

Exit mobile version