Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زبانوں کے ترجمے کے لیے نیا گوگل بیٹا فیچر متعارف

سہولت کے استعمال کے لیے صارفین کو گوگل ٹرانسلیٹ ایپ کھول کر لائیو ٹرانسلیٹ آپشن پر کلک کرنا ہوگا

زبانوں کے  ترجمے کے لیے ایک نیا گوگل بیٹا فیچر متعارف کرا دیا گیا۔ صارفین اب حقیقی وقت میں ترجمہ براہ راست سن سکتے ہیں۔

یہ فیچر گفتگو کرنے والے کی آواز کا انداز اور لہجہ برقرار رکھتا ہے۔جس سے غیر ملکی زبانوں میں بات چیت، لیکچرز اور میڈیا مواد کو سمجھنا آسان ہوجاتا ہے۔

اس سہولت کے استعمال کے لیے صارفین کو گوگل ٹرانسلیٹ ایپ کھول کر لائیو ٹرانسلیٹ آپشن پر کلک کرنا ہوگا ۔ جس کے بعد وہ مطلوبہ یا  پسندیدہ زبان میں ترجمہ سن سکیں گے۔

یہ بیٹا فیچر اس وقت اینڈرائیڈ صارفین کے لیے امریکا، میکسیکو اور بھارت میں دستیاب ہے۔ جہاں یہ 70 سے زائد زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے اور کسی بھی ہیڈفون کے ساتھ کام کرتا ہے۔

گوگل کا موقف

گوگل کا کہنا ہے کہ اس فیچر کو 2026 میں آئی او ایس اور مزید ممالک تک توسیع دی جائے گی ۔

گوگل نے ٹرانسلیٹ میں جدید جیمنی ٹیکنالوجی پر مبنی اپڈیٹس بھی متعارف کروائی ہیں۔  جن سے تحریری ترجمہ زیادہ فطری اور سیاق و سباق کے مطابق ہوتا ہے۔

ان اپڈیٹس کے ذریعے سلیگ، محاورات اور ثقافتی حوالوں کو بہتر انداز میں سمجھا جا سکے گا۔

یہ اپڈیٹ اس وقت امریکا اور بھارت میں دستیاب ہے ۔ جہاں انگریزی کے ساتھ تقریباً 20 زبانوں بشمول ہسپانوی، عربی، چینی، جاپانی اور جرمن کو سپورٹ کیا جا رہا ہے۔

دائرہ 20 نئے ممالک تک پھیلا دیاگیا

مزید برآں گوگل نے ٹرانسلیٹ کی زبان سیکھنے کی سہولت کو بھی تقریباً 20 نئے ممالک تک پھیلا دیا ہے۔ اب صارفین جرمن اور انگریزی جیسی زبانوں کی مشق کرسکیں گے۔