ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی لانے کیلئے بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق حکومت نے فائیو جی لانے کے لیے اہداف طے کر لیے ہیں، مارچ 2026 تک ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی لانے کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کنسلٹنٹ نے فائیو جی سے متعلق اپنی رپورٹ جمع کروا دی ہے جسے ایڈوائزری کمیٹی کے سپردکر دیا گیا ہے، کمیٹی جلد اپنی سفارشات حکومت کو بھیجے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کی پہلے ای سی اسی اور بعد ازاں کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فائیو جی ٹیکنالوجی آغاز کے ساتھ ہی تنازعے کا شکار ہوگئی
ذرائع کے مطابق فائیو جی ٹیکنالوجی ابتدا میں صرف بڑے شہروں میں دستیاب ہوگی، جس کے لیے تمام انفراسٹرکچر تبدیل ہوگا، جبکہ فائیو جی کی آمد سے 600 میگاہٹس کا اسپیکٹرم آئے گا۔




















