Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گوگل ٹرانسلیٹ میں نیا فیچر؛ محاوروں کا ترجمہ اب آسان

گوگل نے اپنے ترجمہ سسٹم میں جنریٹو اے آئی (جیمنی) جیسی جدید ٹیکنالوجی شامل کی ہے۔

گوگل ٹرانسلیٹ نے محاوروں اور پیچیدہ جملوں کے ترجمے کی صلاحیت میں نمایاں بہتری کردی ہے، جس سے صارفین کو اب زیادہ درست اور بامعنی ترجمہ میسر آرہا ہے۔

گوگل اب صرف لفظ بہ لفظ ترجمہ تک محدود نہیں رہا بلکہ ایسے جملوں کو بھی بہتر طور پر سمجھنے کی کوشش کررہا ہے جن کے اصل معنی محاوروں یا مثالوں میں پوشیدہ ہوتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے گوگل نے اپنے ترجمہ سسٹم میں جنریٹو اے آئی (جیمنی) جیسی جدید ٹیکنالوجی شامل کی ہے، جو محاورات، سلینگ اور ثقافتی حوالوں کو سیاق و سباق کے مطابق سمجھ کر ترجمہ فراہم کرتی ہے۔

اس نئی صلاحیت کے باعث سسٹم محض الفاظ کا ترجمہ کرنے کے بجائے پورے فقرے کے مفہوم کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔

اگرچہ مشینی ترجمے میں اب بھی غلطیوں کا امکان موجود ہے، خاص طور پر ایسے محاورات میں جو بہت زیادہ مخصوص یا غیر روایتی ہوں، تاہم گوگل کی نئی اے آئی صلاحیتوں نے ترجمے کے معیار کو نمایاں حد تک بہتر بنادیا ہے۔