گوگل نے صارفین کو بُری خبر سنا دی، سال نو پر اہم ٹول بند کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ ٹول صارفین کو اس وقت آگاہ کرتا تھا۔
گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ڈارک ویب رپورٹ ٹول کو آئندہ سال کے شروع میں بند کر دے گا۔ٹول صارفین کوذاتی معلومات انٹرنیٹ کے پوشیدہ حصوں میں ہونے والی غیر قانونی ڈیٹا لیکس میں مدد کرتاتھا۔
15 جنوری 2026 سے ڈارک ویب پر نئے ڈیٹا کی اسکیننگ روک دی جائے گی۔ 16 فروری 2026 تک یہ فیچر مکمل طور پر بند ہو جائے گا۔
اس کے بعد اس سروس سے متعلق تمام صارف ڈیٹا گوگل کے سرورز سے حذف کر دیا جائے گا۔
ڈارک ویب رپورٹ ٹول پہلی بار مارچ 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔جس کا مقصد صارفین کو ان کے ڈیجیٹل فٹ پرنٹس پر نظر رکھنے میں مدد دینا تھا۔
ٹول کس کام میں مدد دیتا تھا؟
یہ سروس صارفین کی ای میل ایڈریسز، نام، فون نمبرز اور پتوں جیسی ذاتی معلومات کوتحفظ دیتی تھی۔
رپورٹ شدہ ڈیٹا بریچز اور ڈارک ویب لسٹس میں تلاش کرتی تھی۔ جب کسی مماثلت کا پتہ چلتا تو صارف کو مطلع کر دیا جاتا۔
حال ہی میں گوگل کی جانب سے بھیجے گئے ایک ای میل میں کہا گیا کہ اس ٹول نے اگرچہ عمومی معلومات فراہم کیں۔ مگر صارفین کی رائے کے مطابق یہ مؤثر حفاظتی اقدامات تجویز کرنے میں ناکام رہا۔
اس کے بجائے گوگل اب ایسے ٹولز پر توجہ مرکوز کر رہا ہے ۔ جو صارفین کو آن لائن اپنے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے واضح اور قابلِ عمل اقدامات فراہم کریں۔
گوگل کی وضاحت
گوگل نے یہ بھی وضاحت کی کہ اگرچہ ڈارک ویب رپورٹ سروس بند ہو رہی ہے۔ لیکن کمپنی صارفین کی معلومات کے تحفظ کے لیے دوسرے اقدامات جاری رکھے گی۔
ان اقدامات میں سیکیورٹی چیک اپ، پاس ورڈ مینیجر، ٹو اسٹیپ ویریفکیشن، اور گوگل آتھنٹی کیٹر جیسے ٹولز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، “ریزلٹس اباؤٹ یو” فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ صارفین کو سرچ رزلٹس میں اپنی ذاتی معلومات تلاش کرنے اور کچھ صورتوں میں انہیں ہٹانے میں مدد دیتا ہے۔
ڈارک ویب مانیٹرنگ سروس صارفین کے لیے گوگل نے بتایا کہ بندش کے بعد ان کی رسائی خود بخود ختم ہو جائے گی۔




















