ٹک ٹاک نے پاکستان میں نیا اشتہاری فیچر متعارف کرا دیا۔ اس فیچرکے ذریعے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبارکو مدد ملے گی ۔
یہ فیچر ایک نیا سیلف سروس اشتہاری حل ہوگا۔ جس کا مقصد مقامی برانڈز اور کاروباری افراد کو اپنی مارکیٹنگ مہمات کو بہتر بناناہے ۔
ساتھ نئے صارفین تک رسائی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ اشتہاری فیچر خاص طور پر چھوٹے اور ابھرتے ہوئے کاروباروں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ٹک ٹاک کی تخلیقی کمیونٹی سے فائدہ اٹھا کر اپنے برانڈ کی موجودگی کو بڑھا سکیں۔
ٹک ٹاک فار بزنس ایڈز منیجر کے ذریعے، کاروباری افراد آسانی سے اشتہارات تخلیق کرسکتے ہیں۔ بجٹ منظم کر سکتے ہیں، اور اپنی مہمات کی کارکردگی کو ٹریک کر سکتے ہیں۔
یہ سب کچھ بغیر کسی خاص مہارت کے۔ اس پلیٹ فارم کی سب سے بڑی خصوصیت اس کا استعمال میں آسان ہونا اور کم لاگت ہونا ہے۔
جس سے مقامی کاروبار اپنے صارفین سے براہ راست جڑ سکتے ہیں۔ عالمی سطح پر اپنی مارکیٹنگ کو بڑھا سکتے ہیں ۔
صارفین کے رجحانات
73 فیصد ٹک ٹاک صارفین نے بتایا کہ انہوں نے اشتہارات کے ذریعے نئی مصنوعات کے بارے میں جانا۔ جبکہ 78 فیصد نے نئے برانڈز کو دریافت کیا۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹک ٹاک اشتہارات،مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے ایک طاقتور ٹول بن چکا ہے۔
ایڈز منیجر کی خصوصیات
تخلیقی ٹولز: کاروبار اپنے برانڈ کی کہانی کو مؤثر اور تخلیقی انداز میں پیش کر سکتے ہیں۔
لچکدار بجٹ: اشتہارات کے لیے بجٹ کو کسی بھی وقت ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔
اسمارٹ ٹارگٹنگ: جدید ٹارگٹنگ سسٹم کے ذریعے کاروبار نئے صارفین تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں ۔ علاوہ ازیں کسٹمر انگیجمنٹ بڑھا سکتے ہیں۔
فیچر پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔
مزید براں یہ ٹول ان کاروباروں کو مقامی اور عالمی سطح پر اپنی موجودگی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اس کے ذریعے کاروبار زیادہ مؤثر طریقے سے اپنے ہدفی صارفین تک پہنچ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اپنی برانڈ کی ترقی کی راہیں بھی کھول سکتے ہیں۔



















