میٹا کے نئے اے آئی ماڈلز ‘مینگو’ اور ‘ایواکاڈو’ کی رونمائی کردی گئی ۔ یہ ماڈلز حال ہی میں میٹا کی سپر انٹیلیجنس لیب کے تحت لگائے گئے ہیں۔
نئے اور جدیدماڈلزٹیکنالوجی کی دنیا میں میٹا کی اہمیت کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تیار کیے گئے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان ماڈلز کی خصوصیات مارکیٹ میں موجود کئی دیگر ماڈلز سے بہترہو سکتی ہیں۔
‘مینگو’
مینگو ماڈل خاص طور پر ویڈیو اور تصویری مواد کی سمجھ بوجھ اور تجزیہ کے لیے ڈیزائن کیا گیا۔
اس ماڈل کا مقصد بصری ڈیٹا کے ذریعے حقیقی دنیا کی بہتر وضاحت کرنا ہے ۔ اس میں ایڈوانسڈ ٹیکسٹ ٹو ویڈیو جنریشن کی صلاحیت بھی شامل ہونے کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق، یہ ماڈل ویڈیوز اور تصویروں کے تجزیے میں نئے معیار قائم کر سکتا ہے۔ جو مارکیٹ میں موجود دیگر ماڈلز سے کہیں زیادہ بہتر نتائج فراہم کر سکتا ہے۔
‘ایواکاڈو’
دوسرا ماڈل ‘ایواکاڈو’ ایک نئے ٹیکسٹ بیسڈ لینگویج ماڈل کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔ جو کوڈنگ، تجزیاتی سوچ، اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت میں بہتری لانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا۔
یہ پیچیدہ مسائل حل اور جدید کوڈنگ کی تکنیکوں کو مزید موثر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا ۔ جس سے پروگرامرز اور تجزیہ کاروں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔
نئے ماڈلز کی ریلیز اور میٹا کی اے آئی حکمت عملی
میٹا کے مطابق، ان دونوں ماڈلز کی ریلیز سنہ 2026 کے آغاز میں متوقع ہے۔ ان ماڈلز کی کامیابی کمپنی کی مستقبل کی اے آئی حکمت عملی کے لیے نہایت اہم سمجھی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ میٹا نے اپنی اے آئی ڈویژن کو دوبارہ منظم کیا ہے تاکہ وہ ان نئے چیلنجز کا مقابلہ کر سکے۔ ساتھ ہی نئے ماڈلز کی کامیابی کو یقینی بنا سکے۔




















