ایلون مسک دنیا کی امیر ترین شخص بن گئے ،دولت 700 ارب ڈالر کی حد عبور کرگئی۔ ایک اہم عدالتی فیصلے کے نتیجے میں ان کی دولت میں بے پناہ اضافہ ہوا۔
فوربز بلینیئرز انڈیکس کے مطابق ایلون مسک کی مجموعی دولت اب 749 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ جس کے ساتھ ہی وہ 700 ارب ڈالر کی حد عبور کرنے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے۔
ایلون مسک اور لیری پیج کے درمیان دولت کا فرق
ایلون مسک اس وقت دنیا کے امیر ترین فرد ہیں۔ان کی دولت گوگل کے شریک بانی لیری پیج سے تقریباً 500 ارب ڈالر زیادہ ہے۔
جو کہ دولت کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ ایلون مسک کی دولت میں یہ اضافہ ایک حالیہ عدالتی فیصلے کے نتیجے میں ہوا۔
جس میں ان کے 2018 کے ٹیسلا اسٹاک آپشنز بحال کر دیے گئے۔
عدالتی فیصلے کا اثر اور 2018 کے اسٹاک آپشنز کی بحالی
یہ اہم فیصلہ ڈیلاویئر سپریم کورٹ نے سنایا،جس کے مطابق ایلون مسک کے 2018 کے ٹیسلا اسٹاک آپشنز کو بحال کیا گیا۔ ان اسٹاک آپشنز کی مالیت تقریباً 139 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ یہ پیکیج پچھلے سال ختم کر دیا گیا تھا۔ 2018 میں ایلون مسک کو جو تنخواہ پیکیج دیا گیا تھا۔
اس میں اس وقت 56 ارب ڈالر مالیت کے اسٹاک شامل تھے۔ تاہم نچلی عدالت نے اسے ناقابل تصور قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا تھا۔
عدالتی فیصلہ اور مستقبل کے امکانات
بعد ازاں، سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو منسوخ کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ پے پیکیج کے ختم ہونے سے مسک گزشتہ 6 سال کی محنت کے عوض بغیر معاوضہ رہ گئے تھے۔
نچلی عدالت کا فیصلہ غیر منصفانہ تھا۔ اگرمسک 2018 کے اسٹاک آپشنزاستعمال کرتے ہیں تو ٹیسلا میں حصہ 12.4 فیصدسے بڑھ کر 18.1 فیصد ہو جائیگا۔
یہ پیکیج ٹیسلا کی تاریخ کا سب سے بڑا پے پیکیج تھا۔ تاہم ایلون مسک کے لیے ایک اور بڑا پیکیج بھی منظور کیا گیا ہے۔
نومبر میں ٹیسلا نے ایلون مسک کے لیے ایک ٹریلین ڈالر تک مالیت کا نیا معاوضہ منصوبہ منظور کیا۔ س سے ان کی دولت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایلون مسک کی بڑھتی ہوئی دولت انہیں دنیا کے پہلے ٹریلینیئر بننے کے بالکل قریب لے آئی۔ جو کہ ایک اور تاریخی سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔




















