Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کاربن ڈائی آکسائیڈ کا خاتمہ ، سائنسدانوں نے تباہ کن خطرے سے آگاہ کر دیا

فضا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ ختم ہوگئی تو یہ زمین کی زندگی کے لیے تباہ کن ثابت ہو گا ، ناسا ماہرین

کاربن ڈائی آکسائیڈ کا خاتمہ ، سائنسدانوں نے خطرے سے آگاہ کردیا ۔ تحقیق کے ذریعے ایک نیا اور سنگین خطرہ افشا کیا گیا ہے ۔

ناسا کے سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق یہ خطرہ انسانیت کے لیے ایک سنجیدہ چیلنج بن سکتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت اور سورج کی بڑھتی ہوئی تپش ہے ۔

فضا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ ختم ہوگئی تو یہ زمین کی زندگی کے لیے تباہ کن ثابت ہو گا ۔

قدرتی توازن کی تباہی: زندگی کا خاتمہ

کاربن ڈائی آکسائیڈ اور آکسیجن گیسوں کا توازن زمین پر زندگی کے لیے ضروری ہے۔کیونکہ درخت اور پودے انہی گیسوں کی مدد سے آکسیجن پیدا کرتے ہیں۔

اگر یہ گیسیں فضا سے ختم ہو جائیں، تو زمین پر زندگی کا وجود ممکن نہیں رہے گا۔ اگر قدرتی وسائل سے کھلواڑ جاری رکھا گیاتو چند ہزار سال میں زمین پر سانس لینا بھی مشکل ہو جائے گا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انسانوں کو قدرتی توازن کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔ ورنہ مستقبل میں یہ خطرات ہماری بقا کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔