Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نئے سال کی خوشیوں میں واٹس ایپ کا کردار، چھوٹا مگر اہم

واٹس ایپ ہر ہر سال پیغامات اور کالز کے نئے ریکارڈ قائم ہوجاتے ہیں۔

نئے سال کا دن واٹس ایپ کے لیے سال کا سب سے مصروف دن ثابت ہوتا ہے، جہاں ہر سال پیغامات اور کالز کے نئے ریکارڈ قائم ہوجاتے ہیں۔

عام دنوں میں واٹس ایپ پر 100 ارب سے زائد پیغامات اور تقریباً 2 ارب کالز کی سہولت فراہم کی جاتی ہے تاہم جب دنیا نئے سال کا استقبال کرتی ہے تو صرف 24 گھنٹوں میں یہ تعداد معمول سے کہیں زیادہ ہوجاتی ہے۔

چاہے مختلف براعظموں میں رہنے والے خاندانوں کو جوڑنے والی ویڈیو کال ہو یا دوستوں کے درمیان تقریب کے انتظام کے لیے بنایا گیا گروپ چیٹ، لوگوں کے نئے سال کی خوشیوں میں واٹس ایپ ایک چھوٹا مگر اہم کردار ادا کرتا ہے۔

نئے سال کے لیے خصوصی فیچرز متعارف

اس سال واٹس ایپ نے تعطیلات کے دوران خوشیوں کو مزید بڑھانے کے لیے چند خصوصی فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

نئے سال کی خوشی کے اظہار کے لیے 2026 کے خصوصی اسٹیکرز متعارف کرائے گئے ہیں جب کہ ویڈیو کال کے دوران اسکرین پر آتش بازی، رنگ برنگے کاغذی پھول اور ستاروں کی حرکت بھی شامل کی جاسکتی ہے۔

کنفیٹی ایموجی پر خصوصی اینیمیٹڈ ردعمل دوبارہ متعارف کرایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پہلی بار واٹس ایپ نے اسٹیٹس کے لیے اینیمیٹڈ اسٹیکرز فراہم کیے ہیں جن میں 2026 کا خصوصی لے آؤٹ شامل ہے۔

گروپ چیٹ میں منصوبہ بندی کے لیے مفید تجاویز

واٹس ایپ نے گروپ چیٹس میں تقریبات کو آسان بنانے کے لیے چند مفید تجاویز بھی دی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ایونٹ بنائیں، اسے چیٹ میں نمایاں کریں اور شرکاء کی تصدیق حاصل کریں۔

کھانے اور سرگرمیوں کے انتخاب کے لیے پولز کا استعمال کریں۔ دوستوں کو پارٹی تک پہنچنے میں مدد دینے اور بحفاظت گھر پہنچنے کی اطلاع کے لیے لائیو لوکیشن شیئر کریں۔

ویڈیو اور وائس نوٹس کے ذریعے اُن لمحات کو محفوظ کریں جو تقریب میں شریک نہ ہوسکنے والے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کیے جاسکیں۔

دنیا بھر کو جوڑنے والا پلیٹ فارم

چاہے کوئی نیویارک سے پیغام بھیج رہا ہو، ٹورنٹو سے کال کر رہا ہو یا استنبول میں نئے سال کا جشن منا رہا ہو، واٹس ایپ وہ پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا نجی اور محفوظ انداز میں ایک دوسرے سے جڑتی ہے۔