Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا کا پہلا دانتوں کو ازخود صاف کرنے والا روبوٹ تیار

اس ٹوتھ برش کی سب سے خاص یہ ہے کہ یہ دانتوں کودونوں طرف سے ایک ساتھ صاف کرتا ہے

منہ کی صحت سے جڑی ہے آپ کی مجموعی صحت، یہی وجہ ہے کہ دانتوں کی صفائی کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے جاپانی سائنسدانوں نے جی ای این نامی دنیا کا پہلا اورل کیئر روبوٹ متعارف کرایا گیا ہےجو دانتوں کو ہر زاویہ سے صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دانتوں کی صفائی کے لیے اس ہائی ٹیک ٹوتھ برش کو صرف منہ میں لے کر دانتوں سے دبا کر رکھنے کی ضرورت ہے اس کے بعد یہ اپنا کام خود کرتا ہے اور محض ایک منٹ میں دانت کی صفائی کا کام مکمل کر لیتا ہے۔

اس حیرت انگیزروبوٹک ٹوتھ برش کو ویسیڈا یونیورسٹی کے روبوٹکس لیبارٹری کی تیار کردہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کنگ فو میں مہارت رکھنے والا حیرت انگیز روبوٹ تیار

اس ٹوتھ برش کی سب سے خاص یہ ہے کہ یہ دانتوں کودونوں طرف سے ایک ساتھ صاف کرتا ہے، اس میں متعدد چھوٹے برش ہیڈز نصب ہیں جو اوپر، نیچے، بائیں اور دائیں حرکت کرتے ہیں، اور غیر متوازن برشنگ کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، جو عام طور پر ہاتھ سے برش کرنے میں ہوتا ہے۔

جی ای این کا وزن 220 گرام ہے، جبکہ یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے، اس میں مختلف آپریٹنگ موڈز دیے گئے ہیں جیسے ایزی، کیرفل، اسپیشل کیئر اور چلڈرن جسے لوگ اپنی سہولت کے مطابق استعمال کر سکتے ہیں۔

جی ای این اس وقت کراؤڈ فنڈنگ کی مرحلے میں ہے اور اپنے ہدف سے چار گنا زیادہ فنڈنگ حاصل کرچکا ہے، جبکہ آپ اسے 31,042 ین 199 امریکی ڈالر کی رعایتی قیمت پر آرڈر کر سکتے ہیں۔

اگرچہ اس روبوٹک ٹوتھ برش کو ابتدائی طور پر ان لوگوں کے لیے بنایا گیا تھا جنہیں جسمانی مشکلات کی وجہ سے دستی ٹوتھ برش استعمال کرنے میں مشکل ہوتی ہے، لیکن جی ای این  نے عوامی دلچسپی بھی حاصل کی ہے، جن میں سے بڑی تعداد وہ لوگ ہیں جو ہاتھ سے دانت صاف کرنا پسند نہیں کرتے۔