Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کل دنیا بھر میں یوم گردش زمین منایا جائے گا

 8  جنوری 1851 کو لیون فوکو نے زمین کی گردش کا عملی ثبوت پیش کیا

کل پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ گردشِ زمین منایا جائے گا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق یومِ گردشِ زمین سائنسی تاریخ کے ایک اہم سنگِ میل کی یاد دہانی کرتا ہے، جب  8  جنوری 1851 کو لیون فوکو نے زمین کی گردش کا عملی ثبوت پیش کیا، اور فوکو پینڈولم کے ذریعے زمین کی گردش کا براہِ راست مشاہدہ کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ زمین کی حرکت کا پہلا واضح اور قابلِ فہم ثبوت قرار دیا جاتا ہے، جبکہ فوکو کے تجربے نے سائنسی نظریے کو عملی مظاہرے میں تبدیل کیا۔

ترجمان سپارکو نے بتایا کہ زمین کی گردش دن اور رات کے نظام کی بنیادی وجہ ہے، 24  گھنٹے کے دن کا تصور زمین کی مسلسل گردش سے وابستہ ہے، جبکہ زمین کی حرکت موسمی نظام اور سمندری دھاراؤں کو متاثر کرتی ہے، اس کے علاوہ ہواؤں کے رخ اور موسمی تغیرات زمین کی گردش سے جڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شعبان کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

ترجمان کے مطابق  سیٹلائٹ نظام اور جی پی ایس کے لیے زمین کی گردش کی درست سمجھنا ضروری ہے، جدید مواصلاتی اور نیویگیشن نظام زمین کی گردش پر انحصار کرتے ہیں۔

ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ یومِ گردشِ زمین سائنسی مشاہدے اور تحقیق کی اہمیت اجاگر کرتا ہے، پاکستان کے لیے یہ دن سائنسی تعلیم اور تکنیکی شعور کی یاد دہانی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ موسمی نگرانی اور آفات کے انتظام میں زمین کی حرکت کا کلیدی کردار ہے، یومِ گردشِ زمین نوجوان نسل کو سائنس کی جانب راغب کرنے کا ایک موقع ہے۔

متعلقہ خبریں