ٹی سی ایل ٹی وی نے اپنے منی ایل ای ڈی سیریز کا ایک حیرت انگیز ڈسپلے متعارف کرایا دیا جو حقیقی دنیا کی قریب ترین منظر کشی کرتا ہے۔
حال ہی میں لاس ویگاس میں کسٹمر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) 2026 کے دوران، ٹی سی ایل نے ایک ایسا ڈسپلے متعارف کرایا جو دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھا یہ اتنا شاندار ہے کہ ماضی کے عام ٹی وی اب پتھر کے زمانے لگتے ہیں۔
ٹی سی ایل 12 ایل دنیا کا پہلا ٹی وی ہے جس میں سپر کوانٹم ڈوٹ منی ایل ای ڈی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، یہ ٹیکنالوجی رنگ کو زیادہ روشن اور بہتر کنٹراسٹ فراہم کرتی ہے تاہم اس کی سب سے اہم خاصیت یہ ہے کہ یہ انسان کی نظر کے قریب رنگوں کو پیش کرتا ہے۔
سپر کوانٹم ڈاٹ منی ایل ای ڈی ٹیکنالوجی رنگوں کو مزید واضح کرنے کے لیے الگ الگ LEDs کے بجائے کوانٹم ڈاٹ کنورژن کا استعمال کرتی ہے، جو خالص سفید روشنی پیدا کرتی ہے، پھر یہ سپر کوانٹم ڈاٹ فلٹر سے گزر کر رنگ پیدا کرتی ہے۔ یہ فلٹر پارٹیکلز صرف 5 نینومیٹر کے ہوتے ہیں، جو عام فلٹر سائز کے 60 نینومیٹر کے مقابلے میں انتہائی چھوٹے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی کی سالانہ آمدنی 3 گنا بڑھ گئی، مصنوعی ذہانت کی طلب میں زبردست اضافہ
5 نینومیٹر کا سائز تقریباً ڈی این اے کے ایک دھاگے کا 1/20 واں حصہ ہوتا ہے، مثال کے طور پرانسان کی بال کا قطر 60,000 سے 100,000 نینومیٹر تک ہوتا ہے، یعنی یہ فلٹر پارٹیکلز انتہائی باریک ہیں۔
یہ جدید ڈسپلے ٹیکنالوجی ہی ہے جو ٹی سی ایل 12 ایل کو دوسروں سے ممتاز کرتی ہے۔ اس کی انتہائی درست کنٹرول کی وجہ سے بہتر رنگ، کنٹراسٹ اور ایک تیز تر تصویر حاصل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ، 20,736 ڈمنگ زونز اور 10,000 نٹس تک کی روشنی کی صلاحیت، HDR مواد کو اسکرین سے باہر نکل کر حقیقی اثر فراہم کرتی ہے۔
TCL نے اس ٹی وی کو انتہائی پتلا بنایا یہ صرف 2 سینٹی میٹر (0.8 انچ) پتلا ہے، اور اسے ایک Virtually ZeroBorder ڈیزائن فراہم کیا گیا ہے، یعنی بیلز اتنے پتلے ہیں کہ وہ تقریباً غائب ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ٹی وی کا پچھلا حصہ بلکل فلیٹ ہے جو اسے دیوار کے لیے موزوں بناتاہے اس کے علاوہ اس میں ایک آرٹ موڈ بھی ہے، جس کا مطلب ہے کہ جب آپ ٹی وی نہیں دیکھ رہے ہوں گے، تو اسکرین پر ایک خوبصورت گیلری ڈسپلے آپ کا منتظر ہوگا۔
اچھی خبر یہ ہے کہ یہ شاہکار ٹی وی اب خریداری کے لیے دستیاب ہے، مگر اس کی قیمت ادا کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔
75 انچ ماڈل کی قیمت 6,999.99، 85 انچ ماڈل کی قیمت 7,999.99 اور 98 انچ ماڈل کی قیمت 9,999.99 امریکی ڈالر ہے۔




















