امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایسی تصاویر جاری کی ہیں جو ہمارے نظام شمسی کے مستقبل کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق پانچ ارب برس بعد سورج اپنی زندگی کے آخری مراحل میں دھماکے سے پھٹے گا، جس کے بعد گرد و غبار اور گیس کا ایک خول بنے گا، اس دھماکے کی زد میں زمین بھی آئے گی اور یہ منظر ناسا کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں دکھایا گیا ہے۔
زمین سے تقریباً 650 نوری سال کے فاصلے پر موجود ہیلکس نیبولا میں گرد اور گیس کے خول کے اندر سورج جیسے ستارے کی باقیات دیکھی جا سکتی ہیں۔ یہ ستارہ اپنے ایندھن کے ختم ہونے کے بعد موت کے مرحلے میں داخل ہوا تھا۔
ماہرین فلکیات نے مرتے ہوئے ستارے سے خارج ہونے والے تین نوری برس چوڑے گیس کے دائرے میں حیرت انگیز ڈھانچے دریافت کیے ہیں۔
ناسا کے مطابق یہ تصاویر ہمارے سورج اور نظام شمسی کے ممکنہ انجام کا ایک قریبی اور واضح منظر پیش کرتی ہیں۔
