پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر فعال موبل سمز ائکی بندش سے متعلق انتباہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق چھ ماہ سے استعمال نہ ہونے والی سمز بند کی جا سکتی ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ 180 دن تک کال، میسج یا انٹرنیٹ استعمال نہ ہونے پر سم بند ہوگی، جبکہ غیر فعال سم بند ہونے کے بعد نمبر کسی دوسرے صارف کو جاری کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کیلئے انفارمیشن میمورنڈم جاری کردیا
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا کہ نمبر دوبارہ جاری ہونے کے بعد سابق صارف کا کوئی قانونی دعویٰ نہیں رہے گا۔
پی ٹی اے کے مطابق سم کی ملکیت برقرار رکھنے کے لیے آپریٹر کو تحریری درخواست یا ای میل دی جا سکتی ہے، جبکہ ممکنہ پریشانی سے بچنے کے لیے صارفین سمز کا ذمہ دارانہ استعمال جاری رکھیں۔


















