Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صارفین حیران رہ گئے ، ایپل نے آئی او ایس 26.2.1 جاری کر دیا

نئی خصوصیات، بہتری اور حال ہی میں متعارف کرائے گئے نئے ایئر ٹیگ کے لیے اہم سپورٹ شامل

صارفین حیران رہ گئے ، ایپل نے آئی او ایس 26.2.1 جاری کر دیا ۔ نئی خصوصیات، بہتری اور حال ہی میں متعارف کرائے گئے نئے ایئر ٹیگ کے لیے اہم سپورٹ شامل ہے۔

ایپل کے مطابق نئے ایئر ٹیگ کی مکمل خصوصیات استعمال کرنے کے لیے آئی او ایس 26.2.1 انسٹال ہونا ضروری ہے۔

جبکہ کچھ جدید فیچرز کے لیے ایپل واچ سیریز 9 یا اس کے بعد کے ماڈلز، یا ایپل واچ الٹرا 2 یا جدید ورژن درکار ہوں گے۔

اس سے قبل توقع کی جا رہی تھی کہ ایپل آئی او ایس 26.3 متعارف کرائے گا۔ تاہم کمپنی نے اچانک ایک مختلف اور اہم اپ ڈیٹ جاری کر کے صارفین کو چونکا دیا۔

یہ اپ ڈیٹ محض معمولی بگ فکسز تک محدود نہیں بلکہ اس میں کارکردگی میں نمایاں بہتری اور نئی فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

آئی او ایس 26.2.1 کیسے انسٹال کریں؟

صارفین اپنے آئی فون پر یہ اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے لیے

Settings > General > Software Update

پر جا کر آئی او ایس 26.2.1 انسٹال کر سکتے ہیں۔

کن آئی فونز کے لیے دستیاب ہے؟

نیا آئی او ایس 26.2.1 ان تمام آئی فونز کے لیے دستیاب ہے جو سال 2019 کے بعد متعارف کرائے گئے تھے۔

ان میں آئی فون 11 سیریز،دوسری اور تیسری جنریشن آئی فون ایس ای، اور ایپل کی جدید فلیگ شپ آئی فون 17 سیریز شامل ہیں۔

نیا ایئر ٹیگ بھی متعارف

آئی او ایس 26.2.1 کے ساتھ ایپل نے نیا جنریشن ایئر ٹیگ بھی متعارف کرا دیا ہے جو صارفین کو اپنی قیمتی اشیا کی نگرانی اور تلاش میں مدد فراہم کرتا ہے۔

یہ ایئر ٹیگ ایپل کی فائنڈ مائی  ایپ کے ذریعے زیادہ وسیع رینج اور بلند آواز والے اسپیکر کے ساتھ کام کرتا ہے۔