پورشے نے لگژری الیکٹرک اسپیڈ بوٹ متعارف ، قیمت 5 لاکھ یورو سے زائد رکھی گئی ہے ۔ یہ بوٹ جرمن آٹو موبیل کمپنی نے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق متعارف کروائی ہے۔
جو ڈیزائن، طاقت اور جدید ٹیکنالوجی کا شاندار امتزاج پیش کرتی ہے۔ پورشے کی جانب سے Frauscher کے اشتراک سے تیار کی گئی۔
یہ نئی اسپیڈ بوٹ Frauscher x Porsche 790 Spectre کہلاتی ہے۔جس کا مقصد انتہائی مالدار خریداروں کو متوجہ کرنا ہے۔ اس جدید واٹرکرافٹ کی قیمت پانچ لاکھ یورو سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
Macan Turbo EV سے متاثر جدید ڈیزائن
Macan Turbo EV کے ڈیزائن اور ٹیکنالوجی سے متاثر ہو کر تیار کی گئی ہے۔ کشتی کے اندرونی اور بیرونی خدوخال میں Macan کی جھلک نمایاں طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔
جو اسے دیگر لگژری بوٹس سے منفرد بناتی ہے۔
طاقتور بیٹری اور شاندار کارکردگی
Frauscher x Porsche 790 Spectre میں:
100 کلو واٹ آور کی جدید بیٹری
400 کلو واٹ PSM الیکٹرک موٹر
26 فٹ سے زائد لمبائی
پورشے کا دعویٰ ہے کہ یہ اسپیڈ بوٹ ہلکی اور پھرتیلی ہے۔ پانی میں غیر معمولی کارکردگی اور مؤثریت بھی فراہم کرتی ہے۔

لگژری اور ٹیکنالوجی کا امتزاج
ماہرین کے مطابق یہ الیکٹرک اسپیڈ بوٹ اس بات کی علامت ہے کہ پورشے سڑکوں تک محدود نہیں رہی۔ ماہرین کا کہناہے کہ پورشے لگژری واٹرکرافٹ کی دنیا میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔
یہ نئی پیشکش ان افراد کے لیے تیار کی گئی ہے۔ جو اسپیڈ، ماحول دوست ٹیکنالوجی اور بے مثال لگژری کو ایک ہی پلیٹ فارم پر دیکھنا چاہتے ہیں۔


















