چھتری کا استعمال بارش ہو یا دھوپ دونوں صورتوں میں کیا جاتا ہے، تاہم اسے دیگر سامان کے ساتھ ہاتھ میں تھام کر چلنا کسی حد مشکل کام ہے۔
مثال کے طور پربیگ کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے چھتری کو بھی پکڑنا آسان نہیں ہے جبکہ یز ہوا چلنے کی صورت کبھی کبھار اس کے اُڑنے کا خطرہ بھی موجود رہتا ہے۔
سوچیں اگر کوئی ایسی چھتری ہو جو خود بخود آپ کے سر کے اوپر آ کر معلق ہو جائے تو کتنی آسانی ہوجائے گی۔
یہ خیال جان ژو نے سب سے پہلے 2024 میں اپنے یوٹیوب چینل I Build Stuff پر پیش کیا۔ ژو نے دو سال قبل ایک ڈرون سے چلنے والی چھتری بنائی تھی جو بارش سے بچا سکتی تھی۔ لیکن اس میں ایک مسئلہ تھا کیونکہ اسے ہاتھ سے کنٹرول کرنا پڑتا تھا تاہم ناظرین نے کہا یہ اچھی تو ہے، مگر خود بخود آپ کا پیچھا کرنے والی چھتری بنائیں۔

جان نے ناظرین کے اس تبصرے کو سنجیدگی سے لیا اور پھر دو سال تک اس پر کام کیا تاکہ ایک ایسی چھتری بنائی جاسکے جو خود بخود اس کا پیچھا کرے، اسے کامیابی مل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: موسم گرما میں چھتری سر پرلینے کے ان فائدوں سے واقف ہیں؟
جان کی یہ نئی بنائی گئی چھتری ایک خود کار چھتری ہے، جس میں ایک خاص کیمرہ نصب ہے جو کسی بھی شخص کو پیچھے سے ٹریک کر سکتا ہے چاہے روشنی کم ہو یا نہ ہو۔ اس چھتری کی مدد سے بارش سے بچنا بہت آسان ہے، تاہم ابھی بھی اس میں کچھ مسائل ہیں جیسے ہوا اور بارش میں چھتری کا اُڑنا اور بیٹری کی کمی۔
اگرچہ کچھ لوگوں نے اس ڈیوائس کے محفوظ یا عام استعمال کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے، تاہم جان نے کہا کہ اس کا مقصد یہ نہیں تھا کہ یہ چھتری روزمرہ کی چھتری کو بدل دے، بلکہ یہ ایک تجربہ تھا اور یہ بتانا تھا کہ ٹیکنالوجی کس طرح کاموں کو آسان بنا سکتی ہے۔




















