چین کے گوانگزو شہر میں واقع سی ٹی ایف فائنانس سینٹر نے ایک ایسا ریکارڈ قائم کر دیا ہے جس نے دنیا بھر کے عمارتوں کے شوقین افراد کو حیران کر دیا ہے۔ یہاں نصب ہٹاچی کمپنی کی لفٹ دنیا کی سب سے تیز لفٹ کے طور پر گینیز ورلڈ ریکارڈ بھی جیت چکی ہے۔
یہ لفٹ ہر منٹ تقریباً 1,260 میٹر یعنی 75.6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی حیران کن رفتار سے اوپر کی جانب جاتی ہے، جو عام شہری کار کی رفتار کے برابر ہے۔
440 میٹر بلندی تک جانے کی صلاحیت رکھنے والی یہ لفٹ عام بلڈنگوں کی لفٹوں سے کئی گنا تیز ہے، اور سفر کے دوران مسافروں کو عام لفٹ کے مقابلے میں چند لمحوں میں منزل تک پہنچا دیتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس لفٹ کی یہ رفتار صرف وقت کی بچت نہیں بلکہ انجینئرنگ کا ایک شاہکار بھی ہے، جو عمارتوں میں بلند ترین رفتار کے لیے ایک نیا معیار قائم کرتی ہے۔ اگر آپ نے کبھی سوچا تھا کہ لفٹ کا سفر کس حد تک تیز ہو سکتا ہے، تو یہ تجربہ آپ کے تصور سے بھی آگے ہے۔
یہ لفٹ نہ صرف روزمرہ کی سہولت ہے بلکہ ٹیکنالوجی اور رفتار کے شوقین لوگوں کے لیے ایک سیاحتی دلچسپی کا مرکز بھی بن گئی ہے۔




















