Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روس نے گوگل پر بھاری جرمانہ کیوں عائد کیا، وجہ سامنے آ گئی

وی پی این سروسز صارفین کو انٹرنیٹ پابندیوں سے بچنے میں مدد دیتی ہیں

روس کی ایک عدالت نے وی پی این سروسز کی تقسیم کے معاملے پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل پر 2 کروڑ 20 لاکھ روبل (تقریباً 2 لاکھ 88 ہزار ڈالر) جرمانہ عائد کر دیا۔

روسی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت نے یہ فیصلہ گوگل پلے اسٹور پر ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک  سروسز کی دستیابی کے باعث سنایا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی حکام کا مؤقف ہے کہ وی پی این سروسز صارفین کو انٹرنیٹ پابندیوں سے بچنے میں مدد دیتی ہیں، جس کے باعث مقامی قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

جرمانے کو روس کی جانب سے غیر ملکی ٹیک کمپنیوں پر ڈیجیٹل ریگولیشن سخت کرنے کی پالیسی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں