Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی خبر! 599 ڈالر میں نیا آئی فون؟ صارفین کے لیے زبردست سرپرائز

رونمائی ممکنہ طور پر 4 مارچ کو ایک خصوصی تقریب میں کی جائے گی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور ہلچل مچنے کو تیار ہے۔ معروف امریکی کمپنی ایپل جلد ایک نیا اور نسبتاً کم قیمت آئی فون متعارف کرانے والی ہے، جسے اس سال کا سب سے سستا ماڈل قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق متوقع ماڈل آئی فون 17 ای کی ابتدائی قیمت تقریباً 599 ڈالر رکھی جا سکتی ہے۔ اگر یہ قیمت برقرار رہی تو یہ ڈیوائس موجودہ لائن اپ میں انٹری لیول آپشن بن جائے گی، خاص طور پر اُن صارفین کے لیے جو کم بجٹ میں جدید فیچرز چاہتے ہیں۔

ڈیزائن کے حوالے سے یہ فون پچھلے ورژن آئی فون 16 ای سے مماثلت رکھ سکتا ہے، تاہم اس میں چند اہم اپ گریڈ شامل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

سب سے نمایاں تبدیلی فرنٹ کیمرے میں متوقع ہے، جہاں کمپنی اپنا جدید ڈائنامک آئی لینڈ اسٹائل متعارف کرا سکتی ہے، جو پہلے صرف مہنگے ماڈلز تک محدود تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نئے آئی فون کی رونمائی ممکنہ طور پر 4 مارچ کو ایک خصوصی تقریب میں کی جائے گی، جہاں اس کی مکمل تفصیلات، دستیابی اور دیگر خصوصیات سامنے آئیں گی۔

تکنیکی پہلوؤں پر نظر ڈالیں تو ڈیوائس میں کمپنی کا نیا  فائیو جی سی ون موڈیم متوقع ہے، جو تیز رفتار انٹرنیٹ اور بہتر بیٹری پرفارمنس فراہم کرنے میں مدد دے گا۔

اس کے ساتھ این ون وائرلیس چپ کے ذریعے وائی فائی اور بلوٹوتھ کنیکٹیویٹی کو بھی مزید مستحکم بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ کم قیمت اور جدید فیچرز کا امتزاج اس ماڈل کو متوسط طبقے کے صارفین کے لیے ایک مضبوط انتخاب بنا سکتا ہے  اور اگر افواہیں درست ثابت ہوئیں تو یہ ڈیوائس مارکیٹ میں خاصی توجہ حاصل کر سکتی ہے۔