ٹیکنو نے اپنی کیمن 50 سیریز کے نئے فلیگ شپ کیمن 50 الٹرا 5 جی کی نقاب کشائی کردی ہے۔ یہ فون زبردست بیٹری، ٹرپل کیمرے اور فوجی معیار کی پائیداری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
ٹیکنو کیمن 50 الٹرا 5 جی میں 6.78 انچ کا امولڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جو 1.5 کے ریزولوشن اور 144 ہرڈز ریفریش ریٹ سپورٹ کرتا ہے۔
یہ پینل ایچ ڈی آر 10 کو سپورٹ کرتا ہے اور گوریلا گلاس وکٹس 2 سے محفوظ ہے۔ ڈسپلے میں ہی آپٹیکل فنگر پرنٹ اسکینر نصب کیا گیا ہے۔
فون میں شیشے کا پریمیم ڈیزائن دیا گیا ہے جس کی پشتی جانب گوریلا گلاس 7 آئی کا تحفظ ہے۔ یہ ایم آئی ایل، ایس ٹی ڈی 810 فوجی معیار کی سند رکھتا ہے اور دھول اور پانی سے تحفظ کے لیے ریٹنگ بھی حاصل ہے۔ یہ اورنج، گرین، پرپل اور بلیک رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
پروسیسر اور سافٹ ویئر
اس فون میں میڈیا ٹیک ڈائمینسٹی 7400 الٹیمیٹ پروسیسر نصب ہے۔ اسے 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے۔
ٹیکنو کیمن 50 الٹرا 5 جی اینڈرائیڈ 16 پر مبنی 16 ایچ آئی او ایس پر چلتا ہے اور ٹیکنو نے تین بڑے آپریٹنگ سسٹم اپ گریڈ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
کیمرہ
فون کی پشت پر 50 میگا پکسل کا پرائمری وائیڈ سینسر، 50 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو لینس جو 3 ایکس آپٹیکل زوم اور آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن سپورٹ کرتا ہے جب کہ 8 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرہ بھی دیا گیا ہے۔ سیلفی کے لیے 50 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ آٹوفوکس کے ساتھ موجود ہے۔
بیٹری
کیمن 50 الٹرا 5 جی میں 6500 ایم اے ایچ کی زبردست بیٹری دی گئی ہے جو 45 واٹ وائرڈ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔
قیمت
اس فون کی قیمت کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا تاہم توقع ہے کہ یورپی منڈیوں میں اس کی قیمت تقریباً 400 یورو کے آس پاس ہوگی۔




















