Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موبائل ڈیٹا کیلئے محفوظ ترین کلاؤڈ اسٹوریج سروس کیوں ضروری ہے؟

کلاؤڈ اسٹوریج ڈیٹا اسٹوریج کا ایک ماڈل ہے جہاں ڈیجیٹل معلومات کو انٹرنیٹ سے حاصل کردہ ریموٹ سرورز یا "کلاؤڈ" پر محفوظ کیا جاتا ہے

دور جدید میں جہاں رابطے سہل ہوگئے ہیں اور ہر طرح کی معلومات تک رسائی انتہائی آسان ہوگئی ہے وہی کچھ مسائل بھی جنم لینے لگے ہیں جن میں سائبر حملوں کے باعث ذاتی ڈیٹا کا لیک ہونا سر فہرست ہے۔

یہی وجہ ہے کہ موبائل ڈیٹا کے لیے محفوظ ترین کلاؤڈ اسٹوریج  کا انتخاب بے حد ضروری ہے۔ کلاؤڈ اسٹوریج ڈیٹا اسٹوریج کا ایک ماڈل ہے جہاں ڈیجیٹل معلومات کو انٹرنیٹ سے حاصل کردہ ریموٹ سرورز یا “کلاؤڈ” پر محفوظ کیا جاتا ہے۔ اپنے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو یا دیگر مقامی سٹوریج آلات پر معلومات کو ذخیرہ کرنے کے بجائے، آپ اسے ریموٹ ڈیٹا بیس میں محفوظ کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ آپ کے کمپیوٹر اور ڈیٹا بیس کے درمیان رابطہ فراہم کرتا ہے۔

تاہم یہاں پر یہ سوال اٹھتا ہے کونسی کلاؤڈ اسٹوریج سروس قابل اعتبار ہے اس ضمن میں کئی کمپنیاں موجود ہیں ان ہی میں Internxt بھی شامل ہے۔

Internxt ایک انتہائی محفوظ کلاؤڈ اسٹوریج سروس ہے۔ اس سروس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں آپ اپنی تمام تردستاویزات، ویڈیوز، تصاویر اور دیگر فائلیں محفوظ رکھ سکتے ہیں اور اس میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن اور زیرو نالج سیکیورٹی ہے، جس کا مطلب ہے کہ آپ کی فائلوں تک کوئی اور حتیٰ کہ کمپنی خود بھی رسائی نہیں رکھتی۔

تاہم اب یہ کمپنی اپنے صارفین کے لیے ایک بہترین آفر پیش کر رہی ہے جس میں 10 ٹیرا بائٹ اسٹوریج وہ زندگی بھر کے لیے صرف $269.97 میں دے رہی ہے، یہ آفر 31  مارچ رات 11:59 بجے PT تک دستیاب ہے۔

آپ اسے کمپیوٹر، براؤزر اور موبائل ایپ کے ذریعے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ سروس خاص طور پر طلبہ، پروفیشنلز، کاروباری افراد، فوٹوگرافرز اور ویڈیوگرافرز کے لیے مفید ہے۔