ویوو نے انڈونیشیا میں اپنا نیا اسمارٹ فون ویوو وی 70 ایف ای متعارف کروا دیا ہے جو کہ حال ہی میں لانچ ہونے والے ویوو وی 70 کا سستا ورژن ہے لیکن اس میں بڑی بیٹری اور 200 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔
ویوو وی 70 ایف ای میں 6.83 انچ کا امولڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جو 1.5 کے ریزولوشن اور 120 ہرڈز ریفریش ریٹ سپورٹ کرتا ہے۔ یہ اسمارٹ فون ایچ ڈی آر 10 پلس کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
فون میں ڈسپلے میں فنگر پرنٹ اسکینر، آئی پی 68 اور آئی پی 69 سرٹیفیکیشن (پانی اور دھول سے تحفظ) سمیت پچھلی جانب اورا لائٹ دی گئی ہے۔ یہ میوز پرپل، اوشن بلیو اور ٹائٹینیم سلور رنگوں میں دستیاب ہے۔
پروسیسر اور سافٹ ویئر
اس فون میں 4 این ایم میڈیا ٹیک ڈائمینسٹی 7360 ٹربو پروسیسر ہے جسے 12 جی بی ریم اور 512 جی بی تک اسٹوریج فراہم کی گئی ہے۔
یہ اینڈرائیڈ 16 پر بیسڈ اوریجن او ایس6 پر چلتا ہے اور اس میں مصنوعی ذہانت کے فیچرز شامل ہیں۔ ویوو نے 6 سال تک سیکیورٹی اپ ڈیٹس دینے کا وعدہ کیا ہے۔
کیمرے
ویوو وی 70 ایف ای میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے جس میں 200 میگا پکسلز کا پرائمری سینسر کے ساتھ 8 میگا پکسلز کا الٹرا وائیڈ کیمرہ شامل ہے۔ سیلفی کے لیے 32 میگا پکسلز کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔
بیٹری اور قیمت
اس فون میں 7 ہزار ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری موجود ہے جو 90 واٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔
قیمت کی بات کریں تو 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 380 ڈالر، 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 425 ڈالر جب کہ 8 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج والا فون 435 ڈالر میں دستیاب ہے۔




















