Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیا فیچر تیار! کم عمر بچوں کیلئے واٹس ایپ کا محفوظ استعمال ممکن

یہ تبدیلی کم عمر صارفین کو پلیٹ فارم کا ایک اہم حصہ تسلیم کرتے ہوئے کی جا رہی ہے

انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے 13 برس سے کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے، جس کے تحت بچے اپنے والدین کی اجازت سے پلیٹ فارم استعمال کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ تبدیلی کم عمر صارفین کو پلیٹ فارم کا ایک اہم حصہ تسلیم کرتے ہوئے کی جا رہی ہے۔ تاہم، یہ فیچر ایسے وقت میں متعارف کرایا جا رہا ہے جب نوجوانوں کو موبائل فون اور سوشل میڈیا کے ممکنہ خطرات سے بچانے کے حوالے سے خدشات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نیا “پیرنٹ مینیجڈ اکاؤنٹ” فیچر والدین کی رائے اور تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ متعدد والدین نے کمپنی سے مطالبہ کیا تھا کہ کم عمر بچوں کے لیے ایپ کے استعمال کو محفوظ بنانے کے اقدامات کیے جائیں۔

نئے ضوابط کے مطابق والدین یا سرپرست بچوں کے لیے اکاؤنٹ بنانے اور اسے مینج کرنے کے ذمہ دار ہوں گے جبکہ بچوں کے اکاؤنٹس والدین کے اکاؤنٹس سے منسلک ہوں گے تاکہ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جا سکے۔