Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین نے طاقتور ترین کاربن فائبر متعارف کرادیا

اس فائبر کا قطر انسانی بال کے قطر کے دسویں حصے سی بھی کم ہے

چین نے مقامی طور پر کردہ ایس وائی ٹی 80 نامی ٹی 1200 گریڈ کا اعلیٰ مضبوطی کا حامل کاربن فائبر متعاراف کرادیا جو ملک کی اعلیٰ کارکردگی والی کاربن فائبر ٹیکنالوجی میں ایک بڑی پیش رفت سمجھی جارہی ہے۔

چائنہ نیشنل بلڈنگ میٹریل گروپ کمپنی لمیٹڈ (سی این بی ایم) کے مطابق اس نئے مادے کی سالانہ پیداواری صلاحیت 100 ٹن کے درجے تک پہنچ چکی ہے، جس کے ساتھ چین دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جو اس معیار کے کاربن فائبر فائبر کو بڑے پیمانے پر تیار کررہا ہے۔

کمپنی کے چیئر مین کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی اس بات کا مظہر ہے کہ چین کے پاس اعلیٰ کارکردگی والے کاربن فائبر کے پورے صنعتی ذرائع پر مکمل اور خود مختار کنٹرول موجود ہے جس جس میں ٹیکنالوجی اور آلات سے لے کر لیبارٹری تحقیق کو صنعتی سطح پر پیداوار میں تبدیلی کرنا بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے چھوٹا اور توانائی بچانے والا ٹرانزسٹر تیار

کمپنی کے مطابق ایس وائی ٹی 80 کاربن فائٹر کو پیرس میں منعقد جے ای سی ورلڈ کمپوزٹ شو میں عالمی سطح پر بھی پیش کیا گیا۔

اس فائبر کا قطر انسانی بال کے قطر کے دسویں حصے سی بھی کم ہے، لیکن اس کی کھچاؤ برداشت کرنے کی طاقت عام اسٹیل سے 10 گنا زیادہ ہے جبکہ اس کی کثافت اسٹیل کے مقابلے میں صرف ایک چوتھائی ہے۔

یہ مادہ کئی شعبوں میں استعمال ہوسکتا ہے جن میں تیز رفتار ریل، کمرشل خلائی صنعت، نئی توانائی، انسان نما روبورٹس، کم بلنی کی معیشت، طبی آلات اور کھیلوں کا سامان شامل ہیں۔