Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میٹا میں پھر بڑی چھانٹی؛ ہزاروں ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑگئیں

2022 میں بھی میٹا نے تقریباً 11 ہزار ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کیا تھا

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے مبینہ طور پر اپنے ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کمپنی اپنے کل افرادی قوت کے تقریباً 20 فیصد حصے کو کم کرنے پر غور کر رہی ہے، جو لگ بھگ 16 ہزار ملازمین بنتے ہیں۔

اگر یہ منصوبہ عملی شکل اختیار کرتا ہے تو یہ 2022 کے بعد کمپنی کی سب سے بڑی برطرفی ہوگی۔

 یاد رہے کہ 2022 میں بھی میٹا نے تقریباً 11 ہزار ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کیا تھا جبکہ 2023 میں مزید 10 ہزار افراد کو نکالا گیا تھا۔

بزنس انسائیڈر سے بات کرتے ہوئے کمپنی کے دو سینئر ملازمین نے بتایا کہ برطرفیوں کا عمل آئندہ ایک ماہ کے اندر شروع ہونے کا امکان ہے۔