رواں مالی سال کےدوران بھی موبائل فونز کی درآمدات پرانحصاربرقرار، پاکستان نےگزشتہ 8 ماہ میں 364 ارب 68 کروڑروپے کے موبائل فونز درآمد کرلیے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کےپہلے8 ماہ میں موبائل فونزکی درآمدات 31.10 فیصد، جبکہ فروری2026 میں سالانہ بنیادوں پر18.27فیصد بڑھ گئیں تاہم ماہانہ بنیادوں پرفروری میں موبائل فونز کی درآمدات میں13.35فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: درآمد کردہ موبائل فونز پر بھاری ٹیکسوں میں کمی کا امکان
دستاویز میں بتایا گیا کہ جولائی 2025 تا فروری 2026 میں موبائل فونزکی امپورٹ 364 ارب 68 کروڑ روپےرہی جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات 278ارب16کروڑ روپےتھی۔
دستاویز کے مطابق فروری 2026 میں پاکستان نے43 ارب 56 کروڑروپے کے موبائل فونزدرآمدکیے تاہم فروری2025 میں پاکستان نے36 ارب83 کروڑروپےکےموبائل فونز درآمد کیے تھے، جبکہ پاکستان نےجنوری2026 میں50ارب27 کروڑروپےکےموبائلزفونزدرآمدکیے تھے۔




















