Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فائیو جی سروس عید پر شروع ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ آج متوقع

فائیو جی اسپیکٹرم خریدنے والی ہر کمپنی 15 ملین ڈالرز کی بینک گارنٹی جمع کروانے کی پابند ہے

فائیو جی سروس عید پر شروع ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ آج متوقع، پی ٹی اے نے فائیو جی لائسنس کے اجراء کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دیدی تاہم وفاقی حکومت کے گرین سگنل کا انتظار ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو فائیو جی لائسنس کل جاری ہونے کا امکان ہے دو ٹیلی کام کمپنیوں نے پی ٹی اے کو بینک گارنٹی جمع کروا دی، جبکہ تیسری ٹیلی کام کمپنی بھی فائیو جی لائسنس کے لیے بینک گارنٹی جمع کروانے کے مراحل میں ہے۔

پی ٹی اے اتھارٹی کی منظوری کے بعد تینوں ٹیلی کام کمپنیوں کو ایک ساتھ  5 جی لائسنس کا اجراء کیا جائے گااگر کل روکنگ ڈے ہوا تو کمپنیوں کو لائسنس جاری کردیا جائے گا، لائسنس کے اجراء کی صورت میں کمپنیاں عیدالفطر پر 5 جی سروس شروع کرسکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: فائیو جی نیلامی کا دوسرا راؤنڈ مکمل، 2600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی قیمت میں اضافہ

فائیو جی لائسنس کی سائننگ تقریب اسلام آباد میں ہوگی جس میں اہم حکومتی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

فائیو جی اسپیکٹرم خریدنے والی ہر کمپنی 15 ملین ڈالرز کی بینک گارنٹی جمع کروانے کی پابند ہے۔

کمپنیاں فائیو جی لائسنس کی شرائط پر پورا اترنے کے لیے بینک گارنٹی جمع کروائیں گی لائسنس شرائط کے مطابق ہر کمپنی 1 ہزار نئی ٹیلی کام سائٹس لگانے کی پابند ہے جس میں دور افتادہ کم کوریج والے علاقوں میں 200 سائٹس بھی شامل ہیں۔

پی ٹی اے نے حال ہی میں 597 میگاہرٹز میں سے 480 میگا ہرٹز اسپیکٹرم نیلامی کا عمل مکمل کیا  جس سے حکومت کو 510 ملین ڈالرز ریونیو حاصل ہوگا۔