Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ کا نیا فیچر: پیغام پڑھتے ہی 15 منٹ بعد غائب ہوجائے گا

صارفین یہ فیچر انفرادی چیٹس کے لیے یا تمام گفتگو کے لیے بطور ڈیفالٹ فعال کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کے نئے فیچر نے صارفین کو حیران کردیا ہے جس میں پیغام پڑھتے ہی 15 منٹ بعد وہ خود غائب ہوجائے گا۔

واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے خود تباہ ہونے والے پیغامات کا ایک نیا فیچر متعارف کروانے کی تیاری کررہا ہے۔ اس فیچر کے تحت پیغام پڑھے جانے کے بعد خود بخود ختم ہوجائے گا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق یہ نیا فیچر چیٹ سے پیغام بھیجنے کے 15 منٹ بعد اور وصول کنندہ کی چیٹ سے اس کے پڑھے جانے کے 15 منٹ بعد خود بخود مٹا دے گا۔ اگر وصول کنندہ پیغام نہ کھولے تو یہ 24 گھنٹے کے بعد خود بخود ختم ہوجائے گا۔

صارفین یہ فیچر انفرادی چیٹس کے لیے یا تمام گفتگو کے لیے بطور ڈیفالٹ فعال کرسکیں گے۔ یہ اپ ڈیٹ فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے اور مستقبل میں واٹس ایپ کی کسی ریلیز کا حصہ ہوگا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ میں پہلے سے پیغامات کو 24 گھنٹے، 7 دن یا 90 دن بعد خود تباہ ہونے کا آپشن موجود ہے۔ نیا فیچر صارفین کو مزید کنٹرول فراہم کرے گا۔