گوگل نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے سرچ لائیو (Search Live)کو عالمی سطح پر اُن تمام زبانوں اور مقامات تک وسعت دے رہا ہے جہاں اے آئی موڈ دستیاب ہے اس طرح اب 200 سے زائد ممالک اور مقامات کے لوگ آواز اور کیمرا دونوں کا استعمال کرتے ہوئے اے آئی موڈ میں سرچ کے ساتھ انٹرایکٹو گفتگو کر سکیں گے۔
یہ توسیع گوگل کے نئے آڈیو اور وائس ماڈل Gemini 3.1 Flash Live کی بدولت ممکن ہوئی ہے جو پہلے سے بھی زیادہ فطری اور وجدانی (intuitive) گفتگو فراہم کرتا ہے۔ یہ نیا ماڈل بنیادی طور پر کثیر اللسانی (multilingual) ہے جس کا مطلب ہے کہ اب دنیا بھر کے لوگ اپنی پسندیدہ زبان میں’سرچ‘ کرنے کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں۔
’سرچ لائیو‘ کو اُن لمحات کے لیے تیار کیا گیا ہے جب لوگوں کو فوری مدد کی ضرورت ہو اور محض سوال ٹائپ کرنا کافی نہ ہو۔
سرچ کے ساتھ ’لائیو‘ ہونے کے لیے، بس اینڈرائیڈ(Android) یا آئی او ایس(iOS) پر گوگل ایپ کھولیں اور سرچ بار کے نیچے موجود Live کے آئیکن پر tap کریں۔ اس طرح آپ کوئی بھی سوال بلند آواز میں پوچھ کر مددگار صوتی جواب حاصل کر سکتے ہیں اور پھر مزید سوالات کے ذریعے گفتگو جاری رکھ سکتے ہیں یا ویب لنکس کی مدد سے تفصیلات میں جا سکتے ہیں۔
لوگ بصری سیاق و سباق (visual context) شامل کرنے کے لیے کیمرا بھی آن کر سکتے ہیں مثال کے طور پر اگر وہ اپنے سامنے موجود کسی چیز کے بارے میں پوچھنا چاہتے ہیں جیسا کہ شیلف لگانے کا طریقہ۔ اس طرح ’سرچ‘ وہ سب کچھ دیکھ سکتا ہے جو کیمرا دیکھ رہا ہے اور ویب پر موجود معلومات کے لنکس کے ساتھ ساتھ مفید مشورے بھی دے سکتا ہے۔
’سرچ لائیو ‘ گوگل لینز کے ساتھ بھی کام کرتا ہے بس اسکرین کے نیچے موجود Live آپشن پر tap کریں تاکہ آپ براہِ راست اور دو طرفہ (back-and-forth) گفتگو کر سکیں۔
سرچ لائیو کی عالمی سطح پر یہ توسیع معلومات تک رسائی کے طریقے میں ایک بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے، جو اب ساکن سوالات (static queries) سے آگے بڑھ کر متحرک اور کثیر جہتی (multimodal) معاونت کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔
آواز، بصارت، اور ویب پر موجود وسیع معلومات کو یکجا کر کے گوگل مسلسل ’سرچ‘ کو سیکھنے اور تلاش و جستجو کے لیے ایک زیادہ ذاتی اور باصلاحیت ٹول میں تبدیل کر رہا ہے۔




















