Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایپل نے 200 میگا پکسلز کیمرہ متعارف کرانے پر کام شروع کردیا

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ایپل اس وقت 1/1.12 انچ کا بڑا سینسر جانچ رہا ہے۔

ایپل بھی اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کی طرح انتہائی اعلیٰ ریزولوشن والے کیمرے اپنانے کی تیاری کررہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایپل مستقبل کے کسی آئی فون ماڈل میں 200 میگا پکسلز کا کیمرہ سینسر آزمارہا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ایپل اس وقت 1/1.12 انچ کا بڑا سینسر جانچ رہا ہے۔ یہ وہی سینسر ہے جو اوپو فائنڈ ایکس 9 الٹرا میں لگنے کی توقع ہے جہاں دو 200 میگا پکسل کیمرے ہونے کی افواہ ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ سینسر اگلے سال تجارتی طور پر دستیاب ہوجائے گا تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ اگلے آئی فون میں 200 میگا پکسل کا مین کیمرہ ہوگا۔

دریں اثنا اینڈرائیڈ مارکیٹ میں مقابلہ تیز ہو رہا ہے۔ آنے والا ویوو ایکس 300 الٹرا ڈوئل 200 میگا پکسلز کیمرہ سسٹم سے لیس ہوگا۔

اس میں مین کیمرے کے لیے 200 میگا پکسل کا سونی LYTIA-901 سینسر جب کہ پیراسکوپ ٹیلی فوٹو لینس کے لیے 200 میگا پکسلز کا سام سنگ HP0 سینسر استعمال کیا جائے گا۔

فی الحال ایپل کے منصوبے زیرِ غور ہیں لیکن اس جانچ سے اندازہ ہوتا ہے کہ کمپنی کیمرے میں بڑی بہتری لانے پر غور کررہی ہے۔