Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سولر پینل استعمال کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر

Now Reading:

سولر پینل استعمال کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر

سولر پینل استعمال کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی سائنسدانوں نے نئی قسم کا سولر پینل تیار کیا ہے جو سورج کی روشنی کو زیادہ مقدارمیں جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

نیا سولر پینل پتے کی طرح نظر آتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اسے سولر لیف کا نام دیا گیا ہے، سولر لیف ابھی کانسیپٹ مرحلے سے گزر رہا ہے۔

اس حوالے سے ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ تھرمل انرجی استعمال کر سکتا ہے جبکہ اس کے لیے عام سولر پینلز کے مقابلے میں سورج کی زیادہ روشنی جذب کرنا بھی ممکن ہوگا۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس نئی ٹیکنالوجی کے لیے پودوں کے بخارات کے اخراج کے نظام کو مدنظر رکھا گیا ہے، جس کے ذریعے پودے اپنے پتوں سے زیادہ مقدار میں پانی جڑوں میں منتقل کرکے خود کو ٹھنڈا رکھتے ہیں۔

Advertisement

اس نظام کی نقل پر مبنی سولر لیف کو بھی خود کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد ملے گی اور وہ سورج کی روشنی کو زیادہ جذب کرسکے گا جس سے زیادہ بجلی بنانے میں مدد ملے گی۔

عام سولر پینلز کی افادیت وقت گزرنے کے ساتھ گھٹ جاتی ہے مگر محققین کا ماننا ہے کہ سولر لیف سورج کی 13.2 فیصد زیادہ توانائی اپنے اندر جمع کرسکے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ سولر پینل اپنے اندر جمع ہونے والی حرارت کو تازہ پانی اور تھرمل انرجی کی تیاری کے لیے بھی استعمال کرسکے گا۔فی الحال یہ سولر پینل کانسیپٹ مرحلے سے گزر رہا ہے اور ابھی واضح نہیں کہ حقیقی دنیا میں کب تک یہ ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی ٹیلیویژن کی مقبول ترین جوڑی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع
ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کیلیے نیا اُبھرتا خطرہ ’’اِسٹیلینٹس‘‘
جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی لانچ ایک بار پھر ملتوی
’پاکستان ٹیلی ویژن کو 57 ویں سالگرہ مبارک!’
پاکستان ٹیلی ویژن نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو  شعیب اختر سے بد تمیزی پر معطل کر دیا
انگلینڈ کا دورہ منسوخ کرنے سے پاکستان ٹیلیویژن کو کروڑوں کا نقصان ہوا ، فواد چوہدری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر