Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمان کے دور دراز گاؤں کمزار کو ’عرب کا ناروے‘ کیوں کہتے ہیں؟

Now Reading:

عمان کے دور دراز گاؤں کمزار کو ’عرب کا ناروے‘ کیوں کہتے ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ شمالی عمان کے پہاڑوں اور سمندر کے بیچ ایک خلیج میں ایک چھوٹا سا کمزار نامی گاؤں موجود ہے؟

تفصیلات کے مطابق اسی شاندار تنہائی کی وجہ سے کمزار نے اپنی زبان اور ثقافت کو فروغ دیا ہے۔

یہ گاؤں اپنے قریبی شہر خاصاب سے سپیڈ بوٹ پر صرف ایک گھنٹے کی مسافت پر یا پھر روایتی کشتی پر ڈھائی گھنٹے کی مسافت پر واقع ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ کمزار گاوں کے منفرد ہونے کی اصل وجہ آخر کیا ہے؟

نہیں، تو میں بتاتی ہوں کہ کمزار نامی گاوں کے منفر ہونے کی اصل وجہ اس کا جغرافیہ ہے۔

Advertisement

یہ گاؤں مسندم جزیرے پر ہے، جو کہ عمان کا ایک چھوٹا سا ساحلی علاقہ ہے جسے متحدہ عرب امارات کے پتھریلے صحرا نے باقی عمان سے 100 کلومیٹر دور تک جدا کیا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ مسندم کو ’عرب کا ناروے‘ بھی کہتے ہیں۔

 یہ عرفیت اسے اس کے ڈرامائی ساحل کی وجہ سے ملی ہے جس کے ساتھ لمبی لمبی کھاڑیاں ہیں۔

خیال رہے کہ کمزار نامی اس چھوٹے سے گاؤں تک صرف کشتی کے ذریعے ہی پہنچا جا سکتا ہے۔

تقریباً گذشتہ 700 سالوں سے، یہاں کے رہنے والے آبنائے ہرمز کے بہت سے اثرات کو اپنے اندر سمو رہے ہیں۔

اس کا عکس نمایاں طور پر کمزاری زبان میں ملتا ہے جو کہ دوسری زبانوں سے یکسر مختلف ہے۔

Advertisement

کمزاری زبان اور ثقافت کا مطالعہ کرنے والے ایک مقامی مکییہ الکمزاری کہتے ہیں کہ ’کمزاری پرانی فارسی اور عربی اور دیگر زبانوں جیسے اکادیان، اسیریئن، ترک، انگریزی اور ہندی کا مرکب ہے اور یہ یہاں کے علاوہ اور کہیں نہیں بولی جاتی۔

کمزار کے گاوں میں کشتی چلانے والے نے بتایا کہ کمزاری ہماری مادری زبان ہے، اور جب ہم اکٹھے ہوتے ہیں تو ہم کچھ اور نہیں بولتے۔

کمزار

انہوں نے بتایا کہ لیکن ہم سب عربی بولنا بھی جانتے ہیں۔

کمزاری زبان کے حوالے سے دلچسپ بات یہ ہے کہ انگریزی بولنے والوں کو کمزاری زبان کے بہت سے الفاظ شاید جانے پہچانے لگیں گے۔

 جیسے ستارہ ’سٹارگ‘ بن جاتا ہے، ’لوشن‘ لوسان اور ڈور (دروازہ) ’ڈار‘ بن جاتا ہے،نکلیس (ہار) کو ’نگلس‘ کہا جاتا ہے، اور ’پلینک‘ (تختی) ’پلِنگ‘ کہلاتی ہے۔

Advertisement

یہ حقیقت ہے کہ کمزار صدیوں سے سماجی اور تاریخی طور پر متحرک علاقائی ماحولیاتی نظام کے مرکز رہا ہے۔

آبنائے ہرمز کے ایک سٹریٹجک پوائنٹ پر واقع کمزار نامی گاؤں

دوسری جانب کمزار تاریخی اعتبار سے بہت اہم تھا بصرہ، مسقط، زانزیبار، انڈیا اور اس سے آگے کے تجارتی مراکز کے درمیان جگہوں میں سے ایک جہاں وافر مقدار میں تازہ پانی کا کنواں بھی موجود تھا۔

ایرک بتاتے ہیں کہ سمندر کمزار کو زندگی بخشتا ہے اور اس کے نتیجے میں سمندر ہی کی وجہ سے کمزاری زبان کو شکل ملتی ہے۔

کمزار کے جزیرہ نما مسندم کے منفرد ساحل کو ‘عرب کا ناروے’ بھی کہا جاتا ہے۔

انھوں نے مجھے بتایا کہ ’ہمیں کمزاری میں مچھلی کی اقسام کے لیے 200 الگ الگ نام ملے ہیں، اور ان میں سے بہت سے الفاظ دنیا کی کسی دوسری زبان میں پائی جانے والی مچھلی کے ناموں سے بالکل مماثلت نہیں رکھتے۔

Advertisement

عمان کا علاقہ کمزار

سمندر کا اثر یہاں اتنا ہے کہ کہتے ہیں کہ یہاں بکریاں بھی مچھلی کھا جاتی ہے۔

جب خشک زمین پر کچھ نہیں ملتا تو سارڈین ان کی غذائیت پوری کرتی ہے۔

عرب کا ناروے

کمزاری لوک کہانیاں بھی اکثر اوقات سمندر اور کمزار کے انوکھے مقام کے گرد گھومتی ہیں۔

کمزاری شادیوں کی تقریب سات دن چلتی ہے جس میں رقص و سرور اور شاہانہ دعوتیں ہوتی ہیں۔

Advertisement

اگرچہ کمزار کا مستقبل واضح نہیں ہے لیکن مویاث کہتے ہیں کہ ’کمزار بدل رہا ہے نئی نسل تعلیم کی طرف بہت دھیان دے رہی ہے اور وہ اکثر اپنی تعلیم کے لیے مسقط چلے جاتے ہیں۔

کمزار

تاہم وہ دن گذر گئے جب مقامی لوگ خصوصی طور پر کمزاری بولتے تھے اور عربی زبان سیکھنے کو اہمیت نہیں دیتے تھے۔

عالمی تعلیم، ٹی وی اور اب انٹرنیٹ کی وجہ سے عربی کمزاریوں کے دن کے ہر لمحے میں شامل ہو گئی ہے۔

اس ہی وجہ سے پچھلے 10 سالوں میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے، اب زیادہ تر خاندان اپنے بچوں کو عربی کو مادری یا پہلی زبان کے طور پر سکھا رہے ہیں۔

کمزار

Advertisement

رپورٹ کے مطابق بچے ابھی بھی کمزاری سمجھ سکتے ہیں لیکن وہ اسے اچھی طرح سے بول نہیں سکتے اور نسلوں کے درمیان زبان کا تبادلہ تیزی سے ختم ہوتا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حج سے متعلق نئی ٹریول ایڈوائزری اور پالیسی گائڈ لائن جاری
پاکستانی انجینئر نے موٹرسائیکل پر طویل سفر کرکے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
چین کے خلاف بھارتی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے امریکا پر عزم
خبردار!!! ہوٹل کی چوتھی منزل سے اوپر اور دوسری منزل سے نیچے کبھی کمرہ نہ لیں
لاہور ایئرپورٹ سے جانے والی مختلف پروازیں تاخیر کا شکار
کم قیمت میں گھومنے کی چند خوبصورت جگہیں کونسی ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر