پرتھ میں ساحل سمندر پر جانے والے ایک بڑے ٹائیگر شارک کے خوفناک منظر کو کیمرے میں بند کیا گیا ہے۔
رواں ہفتے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں وہ لمحہ دیکھا جاسکتا ہے کہ جب پرتھ کے وٹفورڈ ڈاگ بیچ پر لوگوں نے ساحل پر ایک بڑی ٹائیگر شارک کو دیکھا تھا۔
ساحل سمندر پر وقت گزارنے آئے لوگ شارک کو دیکھ کر بہت خوفزدہ ہوگئے تھے اور فوری طور پر ساحل سے دور ہوگئے تھے۔
اس دوران ساحل کی سیکیورٹی کی جانب سے ایک الارم بھی بجایا گیا تھا تاکہ سب کو اس خطرے سے آگاہ کیا جاسکے۔
خیال رہے کہ اس خوفناک صورتحال کی پیش نظر ساحل کو جزوی طور پر بند کردیا گیا ہے تاکہ کوئی ناگہانی صورتحال پیش نا آئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
