
ملک بھرمیں یوم آزادی ملی جوش وجذبےاورکشمیریوں کےساتھ اظہاریکجہتی کے طور پرمنایاجارہاہے۔ جشن آزادی کے ان پرمسرت لمحات میں شوبزستارے بھی اپنےکشمیری بھائیوں کونہیں بھولے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبزانڈسٹری کی نامورشخصیات نےیوم آزادی کے موقع پرسوشل میڈیا پرپیغامات جاری کیے ہیں جس میں سب نے اپنے اپنے انداز سےاہل وطن کویوم آزادی کی مبارکباددی ہے۔ پاکستانی سلیبریٹیزنے یوم آزادی پرسبز اورسفیدملبوسات زیب تن کیے ہیں۔
شوبزستاروں نےسوشل میڈیا پرپیغامات میں کشمیریوں کےساتھ کھڑے رہنےکے عزم کااعادہ کیاہے۔
سپراسٹاراداکارہ ماہرہ خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر پیغام جاری کیاہے کہ جس میں انہوں نے وطن عزیز کی سلامتی کیلئےدعا کی ہے۔
AdvertisementSohni dharti, Allah rakhay.. qadam qadam aabad tujhe. Ameen. Indebted to my motherland always💚 #PakistanZindabad #IndependenceDay pic.twitter.com/gjVVfncamO
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) August 14, 2019
انسٹاگرام پراداکارہ عائشہ عمر نےویڈیو پیغام شئیر کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستانیوں کویوم آزادی کی مبارکباد دی ہے جبکہ کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ دنیا سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ کشمیر میں ہونے والےظلم اور حق تلفی کانوٹس لیں اور ان کی آواز بنیں۔
https://www.instagram.com/p/B1ILwF9jaku/?utm_source=ig_embed
انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں جو کہ آزاد ملک میں اپنی مرضی سےجیتےہیں لیکن ہمارے کشمیری بھائی اپنے بنیادی حقوق سے بھی محروم ہیں۔
یوم آزادی پرگلوکارعلی ظفرنےاپنی آواز میں قومی ترانہ ٹویٹرپرشئیرکیا اور پاکستانیوں کوآزادی کےخصوصی دن کی مناسبت سےمبارکباد دی اوروطن عزیزکیلئےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔
#HappyIndependenceday. May God bless #Pakistan. My heartfelt rendition of the National Anthem ! https://t.co/cHO7cDYAJx
— Ali Zafar (@AliZafarsays) August 14, 2019
اداکارہمایوں سعید نےپاکستان زندہ باد کانعرہ لگاتے ہوئےوطن عزیز سے محبت کااظہار کرتے ہوئےکہاکہ اللہ ہمارے خوبصورت ملک کی ہمیشہ حفاظت فرمائے، پاکستان ہمارا گھر اور ہمارا فخرہے، ہم سب مل کرپاکستان کوتنظیم، اتحاد اور ایمان کے ساتھ ترقی کی جانب گامزن کرسکتے ہیں۔
May Allah always protect our beautiful Pakistan! It is our home, it is our pride and no one but us can lead it towards prosperity with our unity, faith and discipline! Pakistan Zindabad!! pic.twitter.com/SYEzCYHD5U
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) August 13, 2019
اداکارعمران اشرف نےانسٹاگرام پرپاک پرچم کی تصویرشئیر کی اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔
https://www.instagram.com/p/B1Hf4bEnlB7/?utm_source=ig_embed
اداکارفیصل قریشی نے بھی ٹویٹر پرکشمیریوں سےاظہار یکجہتی کرتے ہوئےاپنی پروفائل تصویرتبدیل کردی اور پاکستانی قوم کویوم آزادی پرمبارکباد دی۔
Jashan e aazadi Mubarak #IndependenceDay #72years #Pakistanstandwithkashmir #zindabad
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) August 13, 2019
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News