Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان، آپ میرے ہیرو ہیں

Now Reading:

عمران خان، آپ میرے ہیرو ہیں
Imran Khan Gary player

گولف کے مشہور زمانہ کھلاڑی گیری پلیئرنے وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آپ میرے ہیرو ہیں‘۔

دنیا بھر میں وزیر اعظم عمران خان کے انگنت مداحوں میں سے ایک  گولف کے مشہور زمانہ کھلاڑی گیری پلیئر بھی ہیں جنہوں نے عمران خان کی لیڈرشپ کی تعریف کرتے ہوئے اپنا ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

گیری پلیئر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے، آپ میرے ہیرو ہیں اور آپ کی لیڈر شپ صلاحیت کا مداح ہوں۔میری خواہش ہے کہ میرے پاس ویلیم شیکسپیئر اور ونسٹن چرچل کے الفاظ ہوتے تو میں آپ کو اپنے لفظوں سے وہ کریڈٹ دیتا جس کے آپ حقدار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے ، آئندہ 2 سال میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔ خدا آپ کو سلامت رکھے، نیلسن منڈیلا کی طرح آپ بھی اپنے ملک کی بھرپور خدمت کر رہے ہیں، میری تمام تر توانائیاں عمران خان کے ساتھ ہیں۔

اُنہوں نے اپنے پیغام کا اختتام ’اللہ اکبر‘ کہتے ہوئے کیا۔

گیری پلیئر جنوبی افریقہ کے ایک ریٹائرڈ پروفیشنل گولفر ہیں جن کا شمار دنیا کے عظیم گولفرز میں ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں خطاب کیا تھا جس کا دورانیہ 45 منٹ تھا اور اُن کے اُس خطاب کے بعد سے ہر شخص اُن کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی حملے کے بعد امریکا-قطر دفاعی معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی، قطر
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر