Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہندو طلبہ کی مسلمان پروفیسر کو برطرف کرنے کے لیے خصوصی پوجا

Now Reading:

ہندو طلبہ کی مسلمان پروفیسر کو برطرف کرنے کے لیے خصوصی پوجا
ہندو

بھارتی شہر بنارس میں واقع ہندو یونی ورسٹی کے طلبہ ان دنوں ایک مسلمان پروفیسر کی تعیناتی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ایک مسلمان استاد سنسکرت  کی تعلیم نہیں دے سکتا۔

تفصیلات کے مطابق ہندو یونیورسٹی کے ہندو طلبہ شعبۂ سنسسکرت میں ایک مسلمان پروفیسر فیروز خان کی تقرری کے خلاف گذشتہ ایک ہفتے سے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ ایک مسلمان ہندوؤں کو ہندو مذہب کی تعلیم نہیں دے سکتا ہے۔ وہ پروفیسر فیروز کی تقرری منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ہندو یونی ورسٹی کے وائس چانسلر نے پروفیسر فیروز کی تقرری کا دفاع کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پرفیسر فیروز تمام امیدواروں میں سب سے قابل پروفیسر ہیں اور مذہب کے نام پر ان کے ساتھ تفریق نہیں برتی جا سکتی ہے۔

اس حوالے سے ایک ریسرچ سکالر شبھم تیواری کا کہنا ہے کہ ایک مسلمان ہندوؤں کو دھرم اور سنسکرت کی تعلیم نہیں دے سکتا ہے۔

Advertisement

پروفیسر فیروز خان

ہندو یونی ورسٹی کے طلبہ  نے مسلمان پروفیسر کی تقرری منسوخ کرانے کے لیے یگیہ یعنی خصوصی پوجا  کا بھی انعقاد کیا۔

احتجاج پر مائل طلبہ کالج میں نصب ایک کتبے میں ہندو یونیورسٹی کے بانی کے ایک قول کا حوالہ بھی دے رہے ہیں جس میں لکھا ہوا ہے کہ سنسکرت کالج میں غیر ہندو مذہب کے کسی شخص کو یہاں پڑھنے اور تعلیم دینے کی اجازت نہیں ہو گی۔

خیال رہے کہ فیروز خان کا تعلق راجستھان سے ہے۔ انھوں نے سنسکرت میں پی ایچ ڈی کیا ہے اور ان کا شمار ہندوستان میں سنسکرت کے بہترین اساتذہ میں سے ہوتا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا  بھی یہی موقف ہے کہ وہ سبھی امیدواروں میں سب سے بہتر تھے۔ یونیورسٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضابطے کے مطابق مذہب کی بنیاد پر کسی سے تفریق نہیں برتی جا سکتی۔

یونیورسٹی کے پراکٹر ڈاکٹر رام نارائین دیویدی نے بتایا کہ پروفیسر فیروز خان کی تقرری ‘پوری طرح ضابطوں کے تحت کی گئی ہے۔ طلبہ یہاں ہنگامہ کر رہے ہیں۔ وہ یہ سمجھ نہیں رہے ہیں کہ ان کا انتخاب ضابطے کے تحت ہوا ہے۔ طلبہ کو سمجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘

Advertisement

برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے  پروفیسر فیروز خان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ طلبہ ان کی تقری کے خلاف احتجاج ترک کر دیں گے اور انھیں یہاں پڑھانے کا موقع دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ کا اسرائیل کے لیے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کا نیا پیکج
آئر لینڈ میں سگریٹ نوشی کی مقررہ عمر میں اضافہ کر دیا گیا
دبئی میں غیرملکیوں کی جائیدادوں کاڈیٹالیک، دنیا کی کئی سیاسی شخصیات کےنام شامل
روسی صدر رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر