Advertisement
Advertisement
Advertisement

وسیم اکرم کی لیک ویڈیو،شعیب اخترکا کرارا جواب

Now Reading:

وسیم اکرم کی لیک ویڈیو،شعیب اخترکا کرارا جواب
وسیم اکرم کی

 

سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم کی لیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم کی لیکڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ قومی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  سا بق کپتان وسیم اکرم اس ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ اب تک ٹیم میں پرانے طریقے استعمال ہورہے ہیں،  باتیں بڑی بڑی ہوتی ہیں اور کارکردگی صفر ہے۔

ہائے مہنگائی، وسیم اکرم کی اہلیہ کا شادی میں ٹماٹر اور چلغوزے کا تحفہ دینے کا مشورہ

Advertisement

وسیم اکرم اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دعویٰ کرتے نظر آرہے ہیں کہ اب انہوں نے پرانے طریقوں سے نجات کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔ 

ویڈیو میں موجود شخص وسیم اکرم سے اصرار کرتا رہا کہ کیا طریقہ ڈھونڈا ہے بتاتو دیں جس پر وسیم اکرم مسکراتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ سب کچھ ابھی ہی بتادوں۔

دوسری جانب وسیم اکرم کی اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر آتے ہی مثبت اور منفی دونو ں قسم کی تنقید ہو رہی ہے تاہم سا بق کر کٹر شعیب اختر، وسیم اکرم کی حمایت میں میدان میں آگئے ہیں اور انھوں نے بھی ایک ویڈیو بنا کر اسے ٹوئٹر پر شئیر کر تے ہوئے تبدیلی کی ضرورت کا نعرہ بلند کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد سے قومی ٹیم کی کارکردگی میں واضح فرق آیا ہے، آسٹریلیا سے سیریز میں وائٹ واش ہوا، سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر 1-0 سے کامیابی حاصل کی ہے۔

رواں سال وسیم اکرم کو انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر انسداد پولیو کا سفیر بھی مقر ر کیا گیا تھا۔ 

 عالمی یوم انسداد پولیو کے حوالے سے اسلام آباد میں‌منعقد تقریب میں وسیم اکرم اور کوآرڈینٹر پاکستان پولیو پروگرام نے معاہدے پردستخط بھی کیے ۔

پولیو کے عالمی دن کے موقع پر وسیم اکرم نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا تھا کہ بچوں کو پولیو وائرس سے محفوظ رہنے کا حق ہے اورتمام پاکستانی پولیو کو ہرانے میں ہمارا ساتھ دیں، انسداد پولیوکے دو قطرے ہی پولیو سےبچاؤکا ذریعہ ہیں اورپولیو کے خلاف جیت ہماری ہی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر